Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

Sammy's Blog
کسی خواب کی موت و جی اُٹھنا

بنیادی طور میں ایک خواب بین ہوں۔میرے اکثر خواب محض خواب ہی رہے۔کبھی کبھی خواب اُوپر سے آتا ہے اَندر سے نہیں نِکلتا۔ ایسے خوابوں میں سے جب کوئی ایک خواب میرے دِل میں جڑ پکڑتا ہے تو اَن کا بہت ہی عظیم حصہ ہوتاہے کیونکہ جس منبع سے وُہ آتی ہیں وُہ بڑا لامحدُود ہوتا ہے اور وُہ یسوع ہے۔ تاہم مجھے دریافت ہو اہے کہ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعہ خواب پورے ہوتے ہیں۔

جب کین لی برگ اور میں نے اصل میں یونانی دوڑ دوڑنے کا خواب دیکھا تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ واقعی آسمان کی طرف سے آیا تھا۔جب کین کار کے حادثے میں مارے گئے تو اُن کے ساتھ خواب بھی دفن ہو گیا۔ میں نے بھی دوڑنا بند کر دیا اور میرا وزن کافی بڑھ گیا۔

قریباً تیس سال بعد جب دریافت ہواکہ مجھے کینسر ہے توخُدانے اُس خواب کو پھر سے زِندہ کیا۔جب ڈاکٹر آپ کو یہ کہیں کہ آپ کو کینسر ہے تع پھرآپ اَپنی زِندگی کا قریب سےخیال رکھیں۔میں نے بھی ایسا ہی کیا تھا اورجانا کہ خُدا جو بھی خواب میرے دِل میں ڈالتا ہے وُہ اُس کو پورا بھی کرتاہے۔اِس توقع کیساتھ کہ جو اصل یونانی دوڑ ہے وُہ دوڑوں گا۔

میں نے وُہ خواب دیکھا اور اُس کی تربیت کرنا شروع ہو گیا۔یہ ناممکن سا لگ رہا تھا۔کینسر، آپریشن اور زخم وغیرہ سَب پکار اُٹھے۔‘‘ٹپٹ تُم ایسا نہیں کرسکتے۔ یہ ناممکن ہے’’۔لیکن میں نے بہت عرصہ پہلے یہ سیکھا کہ جب خُدا کوئی خوب بخشتا ہے تو یہ ہمیشہ ممکن ہوتاہے۔اٹھارہ ماہ کے بعدکِرسٹا لی برگ ملٹن( کین کی بڑی بیٹی) کو میں نے ایک گائوں سے اُس یونانی دوڑ میں بھاگتے ہوئے دیکھا جواصل اولمپک اسٹیڈیم تھااور یوں کین اور میری خواب کی تعبیر ہوئی۔

جب آپ کے خواب ناممکن لگیں تو صرف ایک ہی مناسب سوال ہے اور وُہ یہ کہ کیا جو خواب آیاا وُہ اُوپر سے تھا یا ہمارے اندر سے تھا۔اگر یہ خواب اُوپر سے آیا تو وُہ اِس کو پورا بھی کرے گا۔کیونکہ جو کام خُدا شروع کرتا ہے اُسے وُہ مکمل بھی کرتاہے۔اگر خُدا نے یسوع کو قبر میں سے جِلا یا تو آپ کے خواب کا جی اُٹھنا معمولی سی بات ہے۔

Bookmark and Share
0 اظہارِ خیال
اپنے تااثرات یہاں لکھیں
نام:

*
آپ کا ای میل ایڈریس:

آپ کی ویب سائٹ:

پیغام:

ذیل میں دی گئی تصویر میں جوکوڈ لکھا ہے وہ یہاں لکھیں

بلاگ تلاش کریں
دیکھیں کون بات کر رہا ہے
ہمارے جس مضمون پر سب سے زیادہ تااثرات آئے وُہ ایک نظر میں
Tags
Tags,