Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

Sammy's Blog
صبر کو کیوں کام کرنے دیں؟

جب ڈاکٹر نے مجھے مشورہ دیا کہ اِس سے قبل کہ آپ کے کینسر کا آپریشن کیا جائے آپ کو اَپنا وزن کم کرنا اور صبر کرنا ہو گا۔مجھے معلوم ہے کہ اِن دونوں کا ایک دوسرے سے کیسا گہرا تعلق ہے۔ یہ ایک ایسا موقع ہے کہ آپ کی زِندگی میں ایک انمول دریافت ہوتی ہے۔اور یہ تب ہوا جب میں نے جانا کہ دوڑنے کے جو اُصول ہیں اُن کا بائبل مقدس کی سچائیوں سے کیا تعلق ہے۔

عام طور پر ڈاکٹر‘‘صبر’’ کا لفظ اِستعمال کرتا تھا۔اُس نے کہا کہ صحت یابی کے عمل میں یہ بہت ہی مددگار ہو گا۔وُہ اَپنی جگہ پر درست تھا۔میری صحت یابی ایسی ہوئی کہ جیسے خلافِ توقع بات ہے۔

جس وقت ڈاکٹر نے مجھے صبر کے بارے میں کہا اُسی دوران خُدا نے مُجھ سے خاموشی میں دُعا اور بندگی کے دوران عبرانیوں ٢ا:١ سے کلام کیا جہاں لکھا ہے کہ ‘‘صبر سے دوڑیں’’۔بلاشک خُدا چاہتا تھا کہ میں اَپنی توجہ صبر کی طرف دوں۔میں جو اصل یونانی دوڑ دوڑا کرتا تھا اُسی تربیت کے ذریعے اَپنے آپ میں اِس صفت کو پیدا کرنا تھا۔

جوسب سے پہلا سوال میرے ذہن میں تھا وُہ یہ کہ ‘‘صبر کیوں اِتنا ضروری ہے؟’’۔

بہت وقت گُزر گیا اور دوڑ دوڑنے کے اختتام پر میرے دِل میں اِس سوال کا جواب دینے کیلئے چند خیالات تھے۔

١۔ --- زِندگی کی اِس دوڑ میں یقینا دُکھ اور تکالیف کے لمحات آئیں گے۔ صرف وہی لوگ جو صبر کرتے ہیں وُہی دوڑ کو ختم کرنے کے اہل ہوں گے۔

٢۔ --- وُہ جو دوڑ کو مکمل کرتے ہیں اُنہیں ایوارڈ مِلے گا۔وُہ جو زِندگی کی اِس دوڑ میں صبر سے کام لیتے ہیں وُہ آخر پر جلال کا تاج حاصل کریں گے۔

٣۔ --- جب ہم ایک بات دُکھوں اورمُشکلات میں صبر کر لیتے ہیں تو پھر ہمیں ایک بہت ہی عجیب سے خوشی میسر آتی ہے۔

٤۔ --- جب ہم صبرکرتے ہیں تو دوسروں کے دُکھوں اور تکالیف کیلئے اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

٥۔ --- صبر نہایت ہی اہم خاصیت ہے جو ہمیں اِس لائق کرتی ہے کہ چیمپئن کے طور پر دوڑ دوڑیں۔ جب ہم مشکلات کو برداشت کرتے ہیں تو پھر ہی یہ حاصل کیا جا سکتاہے۔

٦۔ --- صبر زِندگی کو نہایت ہی خوش کُن بنا دیتا اور مستقبل کیلئے بحالی پید اکرتا ہے۔

مجھے یہ پکا یقین ہے کہ سیکھنے کیلئے اور بہت کُچھ ہے لیکن میں ابھی اِس عمل سے گُزر رہا ہوں۔میں ابھی بھی دوڑ رہا ہوں۔میں ابھی بھی ترقی کر رہا ہوں۔کیسی عظیم دریافت ہے؟

Bookmark and Share
0 اظہارِ خیال
اپنے تااثرات یہاں لکھیں
نام:

*
آپ کا ای میل ایڈریس:

آپ کی ویب سائٹ:

پیغام:

ذیل میں دی گئی تصویر میں جوکوڈ لکھا ہے وہ یہاں لکھیں

بلاگ تلاش کریں
دیکھیں کون بات کر رہا ہے
ہمارے جس مضمون پر سب سے زیادہ تااثرات آئے وُہ ایک نظر میں
Tags
Tags,