Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

Sammy's Blog
آپ کی دوڑ کون سی ہے؟

جب میں نے اَپنی کتاب ‘‘دی ریس’’ کیلئے ریان حال کا انٹر ویو لیا تو اُن سے پوچھا، کیا وجہ ہے کہ آپ نے کالج والی ایک میل کی دوڑ دوڑنا چھوڑ کر لمبی دوڑ دوڑنا شروع کر دی؟اُن کا جو جواب تھا وُہ مسیحی طرزِ زِندگی اور دوڑ دوڑنے کے بارے میں بہت ہی اہم اُصول ظاہر کرتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب میں بڑا ہو رہا تھا اَپنے ذہن میں یہ بات بٹھا لی کہ میں نے ایک میل دوڑنا ہے۔ آپ کا خواب تھا کہ عالمی طور پر آپ بہترین ایک میل کی دوڑ دوڑنے والے ہوں۔ کالج میں بہت حوصلہ شکنی ہوئی اور کئی ایسی دوڑیں دوڑا جو بڑی مُشکل تھیں، جس سبب سے میں نے خُدا سے درخواست کی کہ مالک فرما کہ میرے دوڑنے کے بارے میں تُو کیا چاہتاہے؟اُنہوں نے خُدا سے درخواست کی کہ‘‘ اے خُدا، ٹھیک ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ تُو کیا چاہتاہے کہ میں کیاکروں۔میں بس وُہی کرنا چاہتا ہوں جس کیلئے تُو نے مجھے خلق کیا ہے’’۔

۔یہ اِس دُعا کے بعد کی بات ہے کہ ریان نے لمبی دوڑ دوڑنے کا تجربہ کرنا شروع کر دیا جواُن کیلئے زیادہ فطرتی دوڑ تھی۔ بعد میں اُنہوں نے سوچا‘‘کاش کہ میں اِتنا دانا ہو جاتا کہ اُتنی تیز دوڑ دوڑ سکتا’’۔ ریان نہ صرف تیز ہی دوڑ دوڑنے لگے بلکہ وُہ پہلے امریکی ہوئے جنہوں نے ایک گھنٹے سے بھی کم وَقت میں آدھی دوڑ دوڑی اور حال ہی میں اُنہوں نے تمام امریکیوں سے زیادہ تیزاور لمبی دوڑ دوڑی۔جب ریان کو اَپنی دوڑ کے بارے معلوم ہوا تو وُہ عالمی ریکارڈ کی کتب کی وَرق گردانی کرنا شروع ہو گئے۔

خُدا نے ہم میں سے ہر ایک کو دوڑنے کیلئے ایک دوڑ بخشی ہے۔ ہم اکثر کوئی نہ کوئی کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اِس سے دُوسرے لوگوں میں ہماری عزت ہوتی ہےیا ہم یوں سوچنے لگتے ہیں کہ میں اَپنی کاوشوں سے اُس عظیم مقام تک نہیں پہنچ سکتا۔تا ہم یہ اُس وَقت ہوتا ہے جب ہم وُہ کرتے ہیں جو ریان حال نے کیا اور وُہ یہ کہ اَپنے ہاتھ اور دِل منصوبہ خُداوندی کیلئے کھولیں۔ تب ہم اَپنی پوری صلاحیت کیساتھ دوڑیں۔ یہ اُس وَقت ہوتا ہے جب ہم یہ کہیں کہ‘‘ اَے خُدا مُجھے اَپنی راہیں دِکھا’’۔یہ وُہ دوڑ ہے جو فطرتی لگے گی۔ حقیقت میں یہ مافوق الفطرت فطرتی ہے۔

اَپنا دِل خُدا کیلئے کھولیں اور اُس سے درخواست کریں کہ وُہ ایسی دوڑ آپ پر ظاہر کرے جو وُہ چاہتاہے کہ آپ اَپنی زِندگی میں دوڑیں۔تب آپ اہک چیمپئین کی طرح دوڑیں گے۔

Bookmark and Share
0 اظہارِ خیال
اپنے تااثرات یہاں لکھیں
نام:

*
آپ کا ای میل ایڈریس:

آپ کی ویب سائٹ:

پیغام:

ذیل میں دی گئی تصویر میں جوکوڈ لکھا ہے وہ یہاں لکھیں

بلاگ تلاش کریں
دیکھیں کون بات کر رہا ہے
ہمارے جس مضمون پر سب سے زیادہ تااثرات آئے وُہ ایک نظر میں
Tags
Tags,