Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

Sammy's Blog

گُزرے چند ہفتوں سے آپ نے میری دوڑ کے بارےمیں کُچھ زیادہ خبریں نہیں سُنی کیونکہ میری دوڑ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہو گئی۔ایسا نہیں کہ میں سُست ہو گیا یا دوڑنا چھوڑ دیا لیکن تقریباً دس ہفتے پیشتر میں نے اپنا گُھٹنا زخمی کر دیا اور اس نے مجھے ایسا بنا دیا کہ یوں لگتا ہے کہ شاید دوڑنا میرے لئے نا مُمکن ہو گیا ہے۔

تاہم میں نے دوڑ کو سیکھنے کا عمل قرار دیااور یہ بالخصوص اُس وقت ہوا کہ جب میں بائبل مُقدَس سے عملی مسیحی زِندگی گُزارنے کے بارے میں سیکھ رہا تھا۔ شاید آپ حیران ہو رہے ہوں کہ ‘‘بائبل مُقدس سے کوئی کمزور گُھٹنوں کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟’’۔


مزید پڑھیں<<
Bookmark and Share

میرا سچائیوں کا بلاگ ہے اُُس سے میں اَِس ہفتے چُھٹی کر رہا ہوں ۔ ہم نے ابھی ابھی کُوو میں ایک ہفتے کی کانفرنس کا اِختتام کیا۔میں نے اِس کانفرنس کے شرکائ کی حوصلہ افزائی کیلئے چند اََلفاظ ذیل میں لَکھے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اِنہیں پڑھنا آپ کیلئے باعثِ برکت ہو گا۔ ذیل میں پیش کیا گیا چیلنج پڑھیئے۔

بیداری کی کانفرنس جِس کا نام یعنی ‘‘دِل کی پُکار’’ تھااِختتام پزیر ہوئی اور اِس دوران خُدا نے ہم سے ملاقات کی۔ہمیں جِسمانی طور پر بھی اور رُوحانی معنیٰ کے اِعتبار سے بھی پہاڑ کی بلندی کا تجربہ ہوا۔ اَب ہم سب شمالی کیرولینا کے پہاڑ سے جا چُکے ہیں۔ ہم وادی اَب حقائق اور زِندگی کا تجربہ کر رہے ہیں جن میں دورانِ خِدمت مُشکلات، کلیسیائی ذِمہ داریاں اور مَنوں کے حساب سے کام ہمارا مُنتظر ہے۔


مزید پڑھیں<<
Bookmark and Share

گُزرے ہفتے کے آخر پر مجھے ٹیکساس کی ریاست میں بڑوں کی کھیلوں میں دوڑنے کا بڑازبردست تجربہ ہوا۔ موسم بہت سُہانا تھا، دھوپ تھی اور ہلکی ہلکی ہوا بھی چل رہی تھی اور 68فارن ہائیٹ ٹمپریچر تھا۔ میرے لئے مسئلہ یہ تھا کہ چند ہفتے پیشتر مجھے دَمہ کا ہلکا سا دھچکا لگا تھا۔

دوڑنے سے قبل میں نے اَپنے ایک دوست سے کہا کہ ‘‘ میں اَپنی طرف سے اَچھی طرح دوڑنے کی کوشش کروں گا لیکن دیکھا جائیگا کہ کیا ہوتا ہے’’۔ خِدمت میں بھی یہی میرا روَیہ رہا۔ میرا کام یہ ہے کہ جتنا بہتر ہو سکتا ہے کروں باقی خُدا کے ہاتھ میں ہے۔ اگر میرا پیغام سُن کر بہت سے لوگ اَپنا آپ خُدا وند کو دیتے ہیں تو بہت اَچھا ہے۔ جہاں تک مُمکن ہوا میں نے اَپنی بہترین کار کردگی دِکھائی اور نتائج کو خُداوند پر چھوڑ دیا۔


مزید پڑھیں<<
Bookmark and Share

۔‘‘جسٹ ڈُو اِٹ’’ کھیلوں کےجوتے بنانے والی ایک معروف کمپنی کا یہ لوگو ہے لیکن کئی بار کھلاڑیوں کیلئے یہ دوڑ سے بڑھ کر بھی بات ہوتی ہے۔یہ اُن کی زِندگی کا ایک اہم ترین حصہ بن جاتاہے۔اِس ہفتے لائبیریا میں اِس حقیقت کا تجربہ ہوا۔ جب سے ہم اِس مُلک میں پہنچے اُس وقت سے ہر روز بارش ہو رہی ہے۔ ایسامُلک جو جنگ و جدل سے دوچار ہے اَس میں یوں دوڑنا بہت مُشکل ہو جاتاہے۔

شروع کرنے کیلئے وہاں ایسی جگہیں زیادہ تر نہیں جہاں دوڑا جا سکے۔ بالخصوص جب بارش ہو رہی ہو اور آپ کے پاس اِتنا وقت بھی نہ ہو تو نامُمکن ہو جاتاہے۔ اِس لئے جب بارش کُچھ دیر کیلئے تھم گئی تو میں واپس ہوٹل میں آگیا اور میں جانتا تھا کہ مجھے دوڑنے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے کیلئے واحد جگہ ہوٹل کے سامنے والی سڑک ہی تھی۔


مزید پڑھیں<<
Bookmark and Share
بلاگ تلاش کریں
دیکھیں کون بات کر رہا ہے
ہمارے جس مضمون پر سب سے زیادہ تااثرات آئے وُہ ایک نظر میں
Tags
Tags,