| سیمی ٹپٹ منسٹری سے متعلق |
سیمی ٹِپٹ منسٹریز سے متعلق -- پسِ منظر
اس نئی صدی کے آغاز میں انٹرنیشنل مبشّر اور مصنف جناب سیمی ٹِپٹ صاحِب اقوامِ عالم میں ایک نہایت ہی معروف شخصیت ہیں۔اس وقت وہ دُنیا کی سب سے بڑی بشارتی میٹنگز میں خوشخبری سُناتے ہیں۔اُنہوں نے خدا کے کلام سے امن کے پیغام کو« وار ٹارن- بارنڈی»اسٹیڈیم میں پیش کیااور روانڈا میں نسل کُشی کے واقعے کے فوراً بعد وہاں کے مذہبی اور حکومت کے قائدین سے مِلے ، پرانے روس کے دُکھی ایمانداروں کیلئے اُمّید کا سبب بنے۔
یہ میری نوجوانی کا انتہائی خوش کُن واقع ہے کہ میں اُس وقت ۱۶ برس کا تھا کہ جب مجھے اپنی ریاست کے تیس طلباءمیں سے چُن لیا گیا کہ میں نیو یارک شہر امریکہ میں تعلیم حاصل کروں۔ جہاںسارے شمالی امریکہ سے طلباءایک کانفرنس کیلئے اور عالمی امنِ عامہ پر مشورہ جات کیلئے جمع ہوں گے۔میری زندگی میں ایسا تجربہ پہلی مرتبہ ہوا کہ میں امریکہ اور کینیڈاکے طلباءمیں سے کئی اہم قائدین سے ملوں اور عالمی سیاست میں شامل ہو جاﺅں۔
از: جیری جینکِنز امدادی کتاب :مسیح کے لئے ایلچی اشاعت : موڈی
سیمی نے ایک ڈیکن کی بیٹی سے مِلنے کیلئے تاریخ طے کرنے میں غلطی کی۔ سیمی کے ہائی اسکول سے گریجویشن کرنے کے فوراً بعد ۱۹۶۵ ئکی بات ہے کہ ایک اتوار کی شام کو سیمی کی دوست کو سیمی کیساتھ باہر جانے میں اُس کے باپ کی طرف سے اُس وقت تک اجازت نہیں ملی جب تک کہ وہ دونوں پہلے چرچ نہ جائیں۔سیمی اپنے دوستوں کے تمسخر اُڑانے اور اُن کے ہنسنے کے باوجود چرچ گئے جہاں پر سیمی نے خوشخبری سُنی اور مسیح پر ایمان لائے۔ سیمی نے جلد ہی محسوس کیا کہ خدا مجھے منادی کرنے کیلئے بلا رہا ہے۔
تلاش کریں کہ سیمی کا ایمان کیا ہے اور اُن کی خِدمات میں کیا کیا شامل ہے۔
مقصد:۔
سیمی ٹِپٹ منِسٹریز کا مقصد و مُدعا یہ ہے کہ ساری دُنیا میں بشارتِ انجیل دینے کے ذریعے خدا کے نام کو جلا ل دیا جائے۔
رویا: ۔
سیمی ٹِپٹ منسٹری ساری دُنیا میں کلیسیاءکے اندر مختلف طریقوں سے بیداری لانے کیلئے سرگرمِ عمل ہے۔ہم کلیسیائی قائدین کو کھوئے ہوئے لوگوں کیلئے بوجھ اور رویا رکھنے کی اس طور پر تربیت دیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ شہروں اور پھر سارے مُلک میں ایسا تااثر چھوڑتے ہیں جس کے نتائج دیرپا ہوتے ہیں۔
