| مبشّر.... سیمی ٹِپٹ |
سیمی ٹپٹ گزشتہ چند صدیوں سے دُنیا بھر میں مسیحیوں میں کلام کی خدمت کرنے والے لوگوں میں ایک نمایاں شخصیت رہے۔اَس وقت وُہ دُنیا کی کئی بڑی بشارتی عبادات میں کلام سُنار ہے ہیں۔اُنہوں نے خُدا کی طرف سے امن کے پیغام کو برنڈی کے اسٹیڈیم میں پیش کیا جہاں جنگ کے سبب سے بد حالی تھی۔روانڈا میں نسل کُشی کے واقع کے فوراً بعد سیمی حکومت کے اورمذہی رہنمائوں سے بھی مِلے اورسابقہ روس میں ستائے جانے والے ایمانداروں کی حوصلہ افزائی کی اور اُنہیں اُمید دِلائی۔
سیمی ٹپٹ نے مارچ 1999 میں ایتھوپیا میں ادیس ا بابا کے مقام پر کلام سُنایا جہاں چار دَنوں میں تین لاکھ 300,000 کے قریب لوگوں کا ایک تاریخی اَجتماع تھا۔اَسی سال مئی کے مہینے میں سیمی نے دُنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم مراکانہ میں کلام سُنایا۔یہ اسٹیڈیم ریہو دی جنیرو میں واقع ہے۔اَس پروگرام میں نہ صرف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مسیح کو قبول کیا بلکہ اِس پروگرام میں شہر اور صوبے کے گورنر، وائس گورنر اور میئر یا ناظم نے بھی شرکت بھی کی اور معاونت بھی کی۔حال ہی میں سیمی ٹپٹ منسٹریز کو چالیس سال ہوئے ہیں اور اَن سالوں میں سیمی نے دُنیا کے80 سے زائد ممالک میں کلام سُنایا۔ذیل میں کُچھ شخصٰ ڈیٹا پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔
٭ --- سسیمی 1947میں« بیٹن راگ لوزیانہ» میں پیدا ہوئے۔
٭ --- لوزیانہ سے اقوامِ متحدّہ کے مطالعاتی گروپ میں حصّہ لیااورشمالی امریکہ میں نوجوانوں میںسب سے بہترین تقریر کرنے کے اعتبار سے اُنہیں ایوارڈ مِلا۔
٭ --- 1965 میں اسٹروما ہائی اسکول سے گریجویٹ ہوئے۔
٭ --- اگست 1965 میں وہ تبدیل ہوئے اور پھر مشنری کے طور پر خداوند کی طرف سے بلاہٹ ہوئی۔
٭ --- 8 جون 1968 میں دبورہ سے آپ کی شادی ہوئی جن کا خاندانی نام ٹیکس ہے۔ابھی ان کے دو بچے ہیں جن کے نام ڈیوڈاور رینی ہیں اَن دونوں کے پانچ بچے ہیں ۔
٭ --- 1968 ہی میں سدرن بیپٹسٹ کے خادم کے طور پر آپ کا تقرّر ہوا۔
٭ --- 1970 میں ایک بشارتی تنظیم مل گئی جس کا نام تھا«خدا امریکہ سے پیار کرتا ہے» جو بُرے لوگوں، منشیات کے عادیوں اورباغی نوجوانوں میں کام کرتے تھے۔پھر شِکاگو میں جیزز موومنٹ کے رہنما کے طور ہر پہچانے جانے لگے۔
٭ ---1971 میں عالمی طور پر سفر کا آغاز جرمنی میں ایک نوجوانوں کی ریلی میں بشارتی خدمت کرنے کے ذریعہ سے ہوا۔
٭ --- 1972 میں جیری جینکِنز جو کہ ڈاکٹر بِلّی گراہم کی سوانح عُمری لکھنے والے ہیں اوراس کتاب کا نام’جیسامیں ہوں» سب سے زیادہ بِک رہی ہے اور اس کے علاوہ ایک اور سلسلہ جس کا نام’پیچھے رہ گئے»اُن کے ساتھ مل کرکام کیا۔جیری نے سیمی کی زندگی کی ابتدائی سوانح حیات بھی لکھی ہے۔
٭ --- 1973 میں اشتراکی دُنیا کے نوجوانوں کے ایک میلے میں جانے کا اتفاق ہوا اور دس ہزار 10,000 نوجوانوں کے مجمع میں خوشخبری سُنائی۔
٭ --- 1973 سے 1988 تک ا شتراکی ممالک کے کئی دورے کیئے اور وہاں پر بشارتی کام کیا۔
٭ --- مئی 1990 میں رومانیہ کی تاریخ میں سب سے پہلے بشارتی پروگرام میں ایک بہت بڑے اسٹیڈ یم میں خوشخبری سُنائی۔
٭ --- مولودووا »میں ستمبر 1990میں پہلی عوامی بشارتی میٹنگ میں خوشخبری سُنائی۔
٭ --- روس، یوکرائن، رومانیہ، البانیہ اور مولدووا کے کئی شہروں کے اسٹیڈیم میں پہلے بشارتی پروگرام کیئے ہیں۔
٭ --- 1992 میں منگولیا میں سب سے پہلی عام عوام میں بشارتی میٹنگ میں خوشخبری سُنائی۔
٭ --- 1993 میں لینکاسٹر بائبل کالج سے ڈاکٹر کی اعزازی ڈِگری حاصل کی۔
٭ --- 1994 میں روانڈا میں نسل کُشی کے واقعے کے فوراً بعدایک بڑی بشارتی میٹنگ میں خوشخبری سُنائی اور وہاں کے قائدین کیساتھ مل کر کام کیا تاکہ ہوتوز اور ٹو ٹوز کے درمیان میل مِلاپ کروا کردونوں کو ایک روح میں باندھاجائے۔
٭ --- 1998 میں وارٹارن برنڈی میں خوشخبری سُنائی اور امن پسند لوگوں کیساتھ ملا قات کی۔
٭ --- 1999 میں چار دِن تک ایتھوپیا میں تین لاکھ لوگوں میں خوشخبری سُنائی۔
مئی 1999میں ریہو دا جنریو میں دُنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم ماراکانامیں -----
٭ --- سیمی 15کُتب کے مصنف ہیں جن میں سے کُچھ پر دوسروں کیساتھ مِل کر کام کیاجن کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چُکا ہے۔
٭ --- 2001 میں مِصر میں خوشخبری سُنائی اور ایک رات میں 120,000 لوگوں نے کلام سُنا۔
٭ --- 11 ستمبر 2001 میںسیمی خرطوم ، سوڈان میں گئے اور وہاں پر جا کر خوشخبری سُنائی۔
٭ --- ایران میں 2004 میں ٹیلی وژن منسٹری کا آغاز ہوا۔
٭ --- برازیل کے بڑے اسٹیڈٰم سائو پولو اور برازیلو میں 2004اور پھر2005 میں کلام سُنایا۔
٭ --- ایک کتاب ورک بُک کے طور پر شائع کی اور مطالعہ بائبل کے سلسلے کی ایک ڈٰ ی وی ڈٰ ی بھی تیار کی جس کا ٹائٹل‘‘اپنے خاندان کیلئے دُعا کرنا’’ ہے ۔یہ خدمات 2004 میں سرانجام دی گئیں۔
٭ --- سیمی2001سے امریکہ ک قومی سطح پربیداری کے تعلق سے کانفرنسوں میں کلام سُناتے رہے اور اَس بات کا بیان کرتے رہے کہ مجھے بیداری کے پیغام کا سارے مُلک میں پیش کرنے کا بوجھ ہے۔
