| ٹِپٹ کی گواہی |
یہ میری نوجوانی کا انتہائی خوش کُن واقع ہے کہ میں اُس وقت ۱۶ برس کا تھا کہ جب مجھے اپنی ریاست کے تیس طلباءمیں سے چُن لیا گیا کہ میں نیو یارک شہر امریکہ میں تعلیم حاصل کروں۔ جہاں سارے شمالی امریکہ سے طلباءایک کانفرنس کیلئے اور عالمی امنِ عامہ پر مشورہ جات کیلئے جمع ہونے کو تھے۔میری زندگی میں ایسا تجربہ پہلی مرتبہ ہوا کہ میں امریکہ اور کینیڈاکے طلباءمیں سے کئی اہم قائدین سے ملوں اور عالمی سیاست میں شامل ہو جاﺅں۔
میں جانتا تھا کہ مطالعہ کے دوران طلباءکا عالمی امنِ عامہ سے متعلق ایک تقریری مقابلہ ہو گا۔مجھے عوام میں تقریر کرنے والے کے طور پر تربیت دی گئی۔میں نے مقابلہ جیتنے والے کے طور پر اپنے آپ کو پیش کر دیا۔میں نے امریکہ میں رائج پانچ زبانوں میں عالمی امن سے متعلق ایک جملہ یاد کیا ہوا تھا۔میں نے اپنی تقریر کا آغاز ان پانچ زبانوں میں بات کرنے کے ذریعے کیا اور میر ایہ لائحہ عمل کام کر گیا۔ شمالی امریکہ میں مجھے نوجوانوں میں انتہائی اہم مقرر کے طور پر ایوارڈ دیا گیا۔اس کے بعد میں نے عالمی امنِ عامہ کیلئے تقاریر کرنے کی خاطر شمالی امریکہ کی طرف سفر کیا۔مگر مسئلہ یہ تھا کہ میرے اپنے دِل میں سکون نہیں تھا۔
ہائی سکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعدمیں نے اپنی زندگی کو بے مقصد پایا اور آوارہ پھرنے لگا۔ میں دو وظائف پر لوزیانہ سٹیٹ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھا۔میں نوجوانوں کے کئی کلبوں کا بھی رُکن تھا۔ہر ہفتے کے آخر پر پارٹیوں میں جاتا تھا۔میرا مستقبل کافی اچھا تھا اور بہت سے دوست تھے اور وہ سب کُچھ تھا جو ایک نوجوان کی ضروریات میں شامل ہے۔لیکن نہ تو میرے دِل میں سکون تھا اور نہ ہی میری زندگی کا کوئی مقصد تھا۔
ایک دِن میں اپنی ایک دوست کیساتھ چرچ گیا جہاں میں نے ایک نوجوان کو یسوع سے متعلق پیغام دیتے ہوئے سُنا۔اُس نے بتایا کہ مسیح نے کیسے اُس کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔وہ میری نِسبت بالکل مختلف پسِ منظر سے تھا۔جب وہ چھ ہفتوں کا تھا تو اُس کی ماں نے اُسے کسی اور کو دے دیا۔جیسا میرا آسودہ حال خاندان تھا ویسا اُس کا نہیں تھا۔جیسے تعلیمی مواقع مجھے میسّر تھے اُسے نہیں تھے۔لیکن اُس کے پاس وہ تھا جو میرے پاس نہیں تھا۔اُس کی زندگی میں اطمینان، خوشی اور مقصد تھا۔اُس نے کہا یہ یسوع کے وسیلے سے خد اکیساتھ شخصی رِشتے کے سبب مجھ میں یہ تبدیلی آئی۔
اُس رات میں نے زندگی میں پہلی مرتبہ دُعا کی ۔میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ دُعا کوئی رِسمی سی نہیں تھی بلکہ واقعی دِل سے دُعا کر رہا تھا۔میں نے خدا کے حضور اپنا دِل اُنڈیل دیا۔میں نے خدا کے حضور اقرار کیا کہ میں نے تجھے بہت دُکھ دیا۔میں نے اپنی خودی کا انکار کیا۔میں یسوع پر ایمان لایا کہ وہ خدا کا بیٹا اور میرے گناہوں سے مجھے مخلصی بخشنے والا ہے۔جب میں اپنے گھٹنوں پر سے اُٹھا تو میں مکمل طور پر بدل چُکا تھا۔یہ ایک معجزہ تھا۔میرے کُچھ دوست میری زندگی میں آنے والے اس انقلاب کا یقین نہ کر پائے۔ایک دوست نے تو یہ بھی کہا کہ «سیمی، میں تجھے تین ہفتے دیتا ہوں کہ اُس کے بعد تُم ضرور اُس پہلے والی زندگی میں لوٹ آﺅ گے۔
وہ دُعا کیئے ہوئے مجھے اب ۳۲ سال ہو چکے ہیں۔میں اُن راہوں پر پھر کبھی نہیں چلا۔ایک نوجوان شخص ہونے کے لحاظ سے جس اطمینان، خوشی اور مقصدِ حیات کا میں متلاشی تھا وہ مجھے اب مِل چُکا تھا۔اب میری زندگی پُر معنی اور خوشحال ہے۔اُس وقت سے لے کر اب تک اُس پیغام کیساتھ کہ آپ کی زندگی کیسے بدل سکتی ہے میں دُنیا کے۵۰ ممالک کا سفر کر چُکا ہوں ۔میرے سفر کا آغاز نیو یارک شہر امریکہ سے ہوا جہاں پر میں سکون کی تلاش سے متعلق زیرِ تعلیم بھی تھا۔اس سے میری رہنمائی اُس دو ہزار سال پرانی صلیب کی طرف ہوئی جو یروشلیم کے باہر تھی جس پر اس کائنات میں نہایت ہی لاثانی شخصیت مصلوب تھی۔وہ خدا بھی اور انسان بھی تھا۔بائبل مقدّس اُسے خدا کا بیٹا بھی اور اُسی وقت اُسے ابنِ آدم بھی کہتی ہے۔اُس کا نام عمانوایل ہے جس کے معنیٰ ہیں«خدا ہمارے ساتھ ہے»۔
یسوع پر ایمان لانے کے بعد مجھے وہ حقیقی اطمینان مل گیا جو خدا کیساتھ، اپنے ساتھ اور دوسروں کیساتھ تھا۔میں سمجھتا ہوں کہ یسوع نے جو میرے لئے کیا وہ آپ کیلئے بھی کر سکتا ہے۔اگر آپ کے دِ ل میں سکون نہیں ہے تو پھر یسوع پر ایمان لائیں۔اگر آپ اُس پر ایمان لائیں گے تو پھر اُس کا روح آپ کے دِلوں میں آ جائیگا اور وہ آپ کے گناہوں کو معاف فرمائے گا اور آپ کی زندگی بدل دے گا۔یسوع آپ سے پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کے گناہوں کیلئے مر گیا۔وہ تین دِن بعد مُردوں میں سے جی اُٹھا۔اگر آپ اپنے گناہوں سے پھِرنا چاہتے اور یسوع پر ایمان لا نا چاہتے ہیں تو پھر آپ اُس کے اطمینان اور مقصدِ حیات کا اپنی زندگی میں تجربہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ مسیح کو جاننا چاہتے اور اس اطمینان کو اپنی زندگی میں حا صل کر نا چاہتے ہیں تو پھر یہ دُعاکریں یا اس سے ملتی جُلتی دُعا اپنے لفظوں میں کریں۔لیکن بڑی سنجیدگی اور ایمان کیساتھ دُعا کریں۔
۔«پیارے خداوند میں جانتا ہوں کہ میں نے گناہ گیا اور تیری نافرمانی کی ہے۔مجھے اپنے آپ پر بہت افسوس ہے ۔میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے یسوع کو اس دُنیا میں بھیجا تاکہ وہ میرے گناہوں کی سزاوہ اپنے اوپر اُٹھا لے۔میں یسوع پر ایمان لاتاہوں ۔میرا یمان ہے کہ وہ تیرا بیٹا ہے۔میرا یمان ہے کہ وہ مر گیا اور تین دِن بعد وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے۔میری زندگی میں آ اور مجھے نجات بخش۔تیرا شکر ہو۔ میں تجھے پیار کرتا ہوں۔میں اپنی زندگی تجھے دیتا ہوں اور مجھے ایسا شخص بنا جیسا کہ تُو مجھے دیکھنا چاہتا ہے۔تیرا شکر ہو کہ تُو نے میرے گناہوں کو معاف کر دیا ہے۔یسوع مسیح کے نام میں دُعا مانگتا ہوں»۔
اگر آپ نے یہ دُعا کی ہے تو پھر ہمیں مختصر طور پر لکھیں اور مطلع کریں تاکہ ہم آپ کیلئے دُعا کریں۔

