Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

news

بِلی گراہم سینٹر میں بیداری کیلئے--پُکارنا

Worshipحال ہی میں نہ صرف امریکہ سے بلکہ دُنیا بھر سے مسیحی رہنماہانِ کلیسیا Cove کُوو میں بلی گراہم تربیتی سینٹر ایشوائل نارتھ کیرولینا میں جمع ہوئے تاکہ عظیم بیداری کیلئے خُداوند کے حضور پُکار اُٹھیں۔ جب پاسبانوں اور کلیسیائی رہنمائوں نے واعظین سے خُدا کا کلام سُنا تو خُد ا کا رُوح جنبش کرنے لگا اور اُنہوں نے مِل کر دُعا میں وقت گُزارا۔ اِس کانفرنس کا انتظام کئی تنظیموں نے مِل کر کیا جس میں سیمی ٹپٹ منسٹریز بھی شامل تھیں۔ کئی رہنمائوں نے گواہیاں پیش کیں کہ ہماری زِندگی اور خدمات میں خدا کا بہت بڑا کام ہوا۔

At the Altarبہت سی گواہیاں خصوصی طور پر خُدا کے رُوح کے کام سے متعلق تھیں۔ایک رہنما نے کہا‘‘خُدا نے میرے دِل سے دو پہلووں کے اِعتبار سے کلام کیا۔ ایک تو چھوٹے چھوٹے گناہوں کیلئے سچی توبہ کرنا مثلاً زائد الضرورت کھانا کھانا اور تنقید کی رُوح جو مجھے خُدا سے دُور لے جاتی ہےاور اُسے جلال نہیں دیتی۔ میں اپنی قریب المرگ کلیسیا کی طرف سے نااُمید ہو کر یہاں آیا۔میں ناتواں اور نا اُمید تھا۔میں یہاں پر پُر اُمید ہو گیا اور مُجھے معلوم ہو گیا کہ میں ناتواں نہیں کہ اُس کی فرمانبرداری میں زِندگی نہ گُزار سکوں جو سبھوں کا شافی ہے’’۔ایک اور رہنما نے کہا‘‘خُدا نے مجھے بلایا ہے کہ میں اَپنے آپ کو مکمل طور پر اُس کے تابع کر دوں۔

شرکا میں سے ایک نے پوچھا‘‘کیا ہم اِس طرح کی مزید کانفرنسز کر سکتے ہیں؟کیوں کہ یہ کانفرنس اِس قدر برکت کا سبب ہوئی کہ بیان نہیں کیا جا سکتا’’۔سیمی ٹپٹ منسٹریز اور اِس طرح کی کئی اور تنظیمیں گُزرے 15سال سے اِس طرح کی کانفرنسزکے اخراجات کا بیڑا اُٹھائے ہوئے ہیں۔سیمی ٹپٹ نے کہا‘‘ہم چاہتے ہیں کہ بیداری کا یہ پیغام سارے امریکہ کے رہنمائوں اور پاسبانوں کے دِل تک پہنچ جائے۔ہمارے ملک نے بیداری ہی میں جنم لیا اور عظیم بیداری ہماری تاریخ کا جُز ہے۔ہماری دُعا ہے کہ ہمارے رہنمائوں کی اگلی پُشت اِس پیغام کو اَپنے دِل میں لے’’۔

ڈیو بَٹس جو کہ امریکہ کی دُعائیہ کمیٹی کے چیئرمین اور گلین شیفرڈ جو کہ اِنٹر نیشنل پریئر منسٹریز کے صدرہیں اُنہوں نےکانفرنس کےآغاز میں تقریباً ایک سو رہنمائوں کی قیادت کی۔خواتین و حضرات جمع ہو گئے اور اِس دُعائیہ کانفرنس کے آغاز سے قبل 5 گھنٹے دُعا میں گُزارے۔ جب رہنما پہنچ آئے تو سبھوں میں ایسی توقعات کی رُوح تھی کہ خُدا اَپنے لوگوں میں عظیم کام کرنے کو ہے۔

ایک پاسبان نے کہا‘‘خُدا نے مُجھے دِکھایا ہے کہ میں اُس کا طالب ہونے میں اور زیادہ سنجیدہ ہو جائوں۔یہ آپنے آپ کو فروتن بنانے کا تجربہ تھا اور میں اَب واقعی بیدار ہو کر واپس اَپنی کلیسیا میں جارہاہوں’’۔بہت سے اور لوگوں نے بھی بات کی کہ اُنہیں بیداری کا تجربہ ہو ا ہے اور یوں یہ کانفرنس واقعی ایک دُعائیہ بیداری کی کانفرنس ٹھہری۔

مزید تصاویر کیلئے یہاں کلِک کریں