Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

news

برازیلی رہنمائوں کو بیداری کیلئے للکارنا

برازیلی بیپٹسٹ کےکنونشن میں سیمی ٹِپٹ نے قریباً تین ہزار رہنمائوں کو کلام سُنایا اور اُنہیں شخصی بیداری کیلئے دَعوت دی۔سیمی نے اُن کے90سالانہ کنونشن میں کلام سُنایا جو ماٹو گروسو کے دارالخلافہ کوئیابہ میں منعقد ہوئی ۔

جب سیمی ٹِپٹ نے اَپنی کہا نی سُنائی کہ میں دورانِ کینسر کیسے رُوحانی اعتبار سے تازہ دَم ہوا توبرازیل کے ہر علاقے سےآنے والے بے شمار مسیحی رہنمائوں کومیٹنگ کے دوران آنسووں کے ساتھ روتا ہوا دیکھا گیا۔ سین انٹینیو کا مبشر ہر صبح شرکا کو کلام سُناتا اور عبرانیوں کے خط سے اُس‘‘دوڑ کی بابت سِکھاتا رہا جس کے دوڑنے کیلئے خُدا نے ہمیں بُلایا ہے’’۔

یہ رہنما بڑی خوشی سے اِس پیغام کو قبول کرتے تھے۔یوں لگتا تھا کہ ہر روز اِن برازیلی رہنمائوں کے دِلوں میں خُدا کا کام اور زیادہ بڑھتا چلا جا رہا تھا۔بروز پیر صُبح کو ٹپٹ نے کہا کہ جِن لوگوں سے خُدا نے کلام کیا ہے وُہ اَپنی جگہوں پر کھڑے ہو جائیں اور خُدا کیلئے اَپنے آپ کو وقف کریں۔ شرکا میں سے 50فیصد سے زائد کھڑے ہوئے اور مبشر کیساتھ مِل کر دُعا کی۔

اِن میں سے کئی خُدا سے یہ درخواست کرتے تھے کہ اے خُدا ہماری دُعائیہ زِندگی کو اور زیادہ مُوثر بنا جبکہ کئی خُدا سے یہ درخواست کرتے تھے کہ ہمیں نیا دِل عنایت فرما۔ایک پاسبان نے کہا‘‘آج خُدا نے میری رُوح کو تازہ کیا اور اِس کا مطلب یہ ہے کہ میری خِدمت میں بیداری آ گئی ہے’’۔

کئی پاسبانوں نے ٹپٹ کو بتایا کہ برازیل میں آپ کی خِدمت کی وجہ سے کیا کیا نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ ایک آدمی نے کہا کہ‘‘میری ایک ایسےخاندان میں پرورش ہوئی جوجرائم پیشہ تھا۔ میرے چار بھائی تھےجوسب کے سب قاتلوں اورخونیوں کے سرغنہ اراکین تھے۔میرا بھی مستقبل ایسا ہی تھا۔پھر دس سال پہلے میں نے آپ کے وسیلہ سے کلام سُنا اور میں نے اَپنا دِل یسوع مسیح کے سپرد کر دیا۔ اِس نے میری زِندگی ہمیشہ کیلئے بدل کر رکھ دی۔ بعد میں ایک بار پھر آپ کے وسیلہ سے کلام سُننے کا اِتفاق ہوا تو خُدا نے مجھے کلام سُنانے کیلئے بُلایا۔ اس وقت میں سیمنری میں زیرِ تعلیم ہو ں اور جلد ہی فارغ التحصیل ہو جائوں گا اور آج جب میں نے آپ کے وسیلہ سے کلام سُنا تو خُدا نے مجھے بیدار کر دیا’’۔

ساحلِ سمُندر، بدرگاہ سے آئے ہوئے ایک عظیم پاسبان نے ٹِپٹ کو بتایا کہ’’ ہمارا علاقہ آپ کی خِدمت کی وجہ سے پھل سے بھرا پڑا ہے۔ ہمارے کئی ایسے پاسبان ہیں جو آپ ہی کی خدمات کے سب سے تبدیل ہو گئے۔ہمارے کئی ایسے مشنری ہیں جو آپ کی خِدمات کے وسیلہ مسیح پر ایمان لائے۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پھل بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے’’۔ ٹپٹ نے اِن رہنمائوں کیساتھ خوب وقت گُزارا اور برازیل میں مزید بشارتی پروگرام کرنے کیلئےمنصوبہ بندی کی۔ ٹپٹ نے کہاکہ ‘‘میری دُعا ہے کہ اِس بڑے مُلک میں سے آئندہ آنے والے سالوں میں اُن لوگوں میں سے جو ہماری خِدمات کے وسیلہ خُداوند کے پاس آئے مزید پاسبان اور مشنری ہوں’’۔