Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

news

مسیح کی خاطربرازیل پر اثر اَنداز ہونا

سیمی ٹپٹ منسٹریز نے برازیل میں ہونے والےماضی کے تمام پروگراموں میں سے سب سے کامیاب ترین پروگرام تکمیل تک پہنچایا۔اناپلس برازیل کے ایک بہت بڑے اسٹیڈیم میں سینکڑوں کی تعداد میں شرکا نے ایک بہت ہی بڑے اورعظیم بشارتی پروگرام میں شرکت کی اور سیمی ٹپٹ کی معرفت کلام سُن کر ردِ عمل کا اِظہار کیا۔اِنجیلی پاسبانوں اور کلیسیائی رہنمائوں نے اِس پروگرام میں اَپنا ہاتھ بڑھا کر اِنتہائی خوشی و مسرت کا اِظہار کیا۔

Dave Speaksتاہم سیمی ٹپٹ منسٹریز کی جانِب سے بشارتی پروگرا م ہی واحد پروگرام نہیں تھا۔ ڈیوڈ ٹپٹ نے قریب ہی ایک دُوسرے شہربنام ’’گویانیا‘‘ میں شاگردیت کے تعلق سے اَپنا کورس ’’اٹرنل کانسپٹ‘‘ بھی پڑھایا۔ اِن طلبا کا تعلق مختلف کلیسیائوں سے تھا اور اُن کیلئے اِنتظامات کرنا بھی اِتنا آسان نہ تھا۔ڈیوڈ ٹپٹ نے طلبا کی مدد کی تاکہ وُہ خُدا کی عظمت کے بارے میں سمجھ سکیں اور اُنہیں یہ بھی سمجھایا کہ یسوع مسیح کے حقیقی پیروکار ہونے کا کیا مطلب ہے۔

Tex Speakingسیمی اور ٹیکس ٹپٹ نے بھی پاسبانوں اور اُن کی بیویوں کی کانفرنس میں سکھایا کہ رُوحانی سوجھ بوجھ کا کیامطلب ہے۔جب سیمی مرد حضرات کو کلام سُنا رہے تھے تو اُسی دوران ٹیکس ٹپٹ خواتین کو کلام سُنا رہی تھیں۔ دُونوں پروگراموں میں خُدانے سامعین کے دِلوں میں گہرا کام کیا۔

نسلِ نَوکے مبشروں کی تربیت

دسمبر میں سیمی ٹپٹ نے اَپنی رَویا کے ایک اور پہلوپر اَپنے سپورٹرز سے ایس ٹی ایم کی چالیسویں سالگرہ کی ضیافت میں بات کی۔اِس رَویا کے پہلے پھل کے بارے میں اُس وَقت معلوم ہوا جب سیمی ٹپٹ نے ایک بڑے بشارتی کروسیڈ سے پیشتر ایسے ١٢برازیلی مبشروں کو بشارتی کام کرنے کیلئے تربیت دی۔

گزشتہ سال خُدا نے سیمی ٹپٹ منسٹریز کو خاص رَویا بخشی جو مبشروں سے مزید مبشر تیار کرنے یعنی دیئے سے دیا جلانے کی رَویا تھی۔سیمی ٹپٹ نے جو سیمی ٹپٹ منسٹریز کے بانی اور صدر ہیں کہا‘‘خُدانے ہمیں مسیحی دُنیا میں کئی خاص نعمت یافتہ خُدام دیئے ہیں جن ممالک میں ہندوستان اور برازیل شامل ہیں۔وُہ صرف مالی طور پر ہی نہیں بلکہ رُوحانی اِعتبار سے بھی ترقی کر رہے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ وُہ نئے رَہنمائوں کی تیاری میں میرے دِل کی آواز کیساتھ ہم آہنگ بھی ہیں۔ اِن ممالک میں بشارتی تحریکیں برق رفتاری سے ترقی پا رہی ہیں۔خُدانے میرے دِل میں یہ بات ڈالی ہے کہ ہم مِل کراِن ممالک میں نئے مبشر تیار کر سکیں’’۔

Evangelists in trainingایس،ٹی ،ایم نے گزشتہ مہینے برازیل میں اِس کاوش میں پہلا قدم اُٹھایا ہے۔سارے برازیل سے بارہ مبشر جمع ہوئے تاکہ سیمی ٹپٹ کیساتھ گُفتگو میں کُچھ وَقت گُزار سکیں اور کردار، مہارت اور مبشر کے پیغام پر غور و فکر کر سکیں۔ مبشروں نے سیمی ٹپٹ کی طرف سے پیش کردہ بشارتی کام کے اُصولوں کی بابت سُنا اور وُہ چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم ہو کر آپس میں گُفتگو کرنے لگے کہ اِس کا اطلاق ہم کِس طرح کر سکتے ہیں۔اُنہیں مزید وَقت دیا گیا تاکہ وُہ پیغام پیش کرنے کی مشق بھی کر سکیں۔

ہر مُبشر نے تین سال کی تربیت کیلئے ایس ٹی ایم کیساتھ اَپنے آپ کو وَقف کیا۔اِس دوران وُہ بشارتی پروگراموں کا بھی اِنعقاد کریں گے۔ پھر وُہ دُعا کریں گے کہ خُدا اُن کو تین ایسے مبشر دے تاکہ یہ اُن کی تربیت کر سکیں۔ٹپٹ نے کہا’’جب میں پاسبان تھا تو میں نے رُوحانی طور پر دیئے سے دیا جلانے کی قُدرت کو سیکھا۔میں دُعا کرتا ہوں کہ اِن مبشروں کیساتھ بھی ویسی ہی قُدرت کارفرما ہو‘‘۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہ کام نہ صرف برازیل میں ہی ہوبلکہ اِنڈیا اور افریقہ میں بھی ایسا ہی پائے۔میں سمجھتا ہوں کہ اِس وَقت ہم اِس پوزیشن میں ہیں کہ خدمت کے اِس دائرہ کا ر کو وُسعت دے سکیں۔

ایک مُبشر نے جماعت کے خیال کا خلاصہ یہ کہتے ہوئے پیش کیا’’بلاشک خُدا نے مجھے بہت بڑے تجربات میں سے ایک تجربہ یہ بخشا کہ میں پاسٹر سیمی ٹپٹ کو سُن پائوں۔ یہ غیر معمولی بات ہے۔میں پاسٹر سیمی ٹپٹ کی زِندگی کیلئے خُدا کا شکر ادا کرتا ہوں جو خُدا کے دِل کی باتیں میرے دِل تک لائے ہیں‘‘۔

مزید تصاویر کیلئے یہاں کلِک کریں