Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

news

ہندوستان ۔۔۔۔ بہت بڑا ہجوم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیداری کیلئے وسیع رَدِ عمل

شمال مغربی ریاست پنجاب میں سیمی ٹپٹ منسٹریز کا حال ہی میں بشارتی عبادات، پاسٹرز کانفرنس اور طلبا کیلئے شاگردیت پر مبنی پروگرام اختتام پزیر ہوا۔ سیمی ٹپٹ نے بشارتی عبادات میں کلام سُنایا اور ڈیو ٹپٹ نے اَپنی منسٹری ‘‘اٹرنل کانسیپٹس’’ کے پلیٹ فارم سے طلبا میں شاگردیت پر مبنی کورس پڑھایا۔

IndiaCrowd پنجاب کی اِس ریاست میں ٹپٹ کی جتنی بھی بشارتی عبادات ہوئیں اُن میں یہ سب سے بڑی عبادات تھیں۔ آپ کے پیغام کا مضمون ہر شام‘‘فتحمند زِندگی’’ تھا اور روز لوگوں نے اِس کلام کو قبول کیا۔ ہر روز رات کی اِن عبادات میں ہجوم بڑھتا ہی چلا گیا اور لوگوں نے کلام کو بھی اِسی طرح قبول کیا۔ آخری شب کو جتنے بھی لوگ عبادت میں شریک ہوئے اُن میں سے تقریباً آدھے لوگوں نے یسوع کو اَپنا نجات دہندہ قبول کیا۔

یہ بات ٹپٹ کے مشاہدہ میں آئی کہ ‘‘خُدا پنجاب میں بہت عجیب کام کر رہا ہے۔ لوگوں کے دِل کلام کو قبول کرنے کیلئے کُھلے ہیں۔ وُہ خوشخبری قبول کر رہے ہیں۔ پنجاب میں بہت سے سِکھ لوگوں نے مسیح کو قبول کیا۔ خُدا کو کام کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔’’ پاسٹر نزیر مسیح نے اِس بات پر متفق ہوتے ہوئے کہا‘‘پنجاب کے لوگ یسوع کی خوشخبری سُننے کیلئے بیتاب ہیں۔ یہ وقت ہمارے لیئے بہت ہی برکت کا سبب رہا۔’’

ٹپٹ نے نہ صرف بشارتی عبادات میں کلام سُنایا بلکہ اُنہوں نے پنجاب کے صحرائی علاقہ میں ایسے پاسبانوں کی ایک کانفرنس میں بھی کلام سُنایا جنہیں عام طور پر لیڈر شپ ٹرینگ کے مواقع فراہم ںہیں۔ اُن میں سے کئی پاسبان نئے ایماندار ہیں جو بھائی جولی سِنگھ سے سیکھتے ہیں جو ٹپٹ کے مترجم بھی تھے۔ پاسبانوں نے گواہیاں دیں کہ خُدا کے رُوح نے اُن کی زِندگی میں گہر کام کیا ہے۔ کلیسیا اَب برق رفتاری سے بڑھ رہی ہے یعنی دیئے سے دیا جلتا چلا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں شرکا پاسبانوں میں سے اکثر کا مسیح کے ساتھ نیا سفر تھا۔

ٹپٹ پنجاب میں اُن نئے اِیمانداروں سے بھی مِلے جو اُن کی ماضی کی خِدمات کے نتیجہ میں تبدیل ہوئے تھے۔ اُنہوں نے کہا‘‘مجھے جتنی بھی خوشیاں میسَرآئیں اُن میں سے ایک سب سے بڑی خوشی یہ تھی کہ میں اُن ایمانداروں سے مِلا جنہوں نے مسیح کیساتھ اَپنا سفر جاری رکھا’’۔

ڈیو ٹپٹ نے بھی پنجاب میں خِدمت کی اور چندریگر کے طلبا کی زِندگی میں کام کیا۔ اٹرنل کانسیپٹس کے پلیٹ فارم سے ٦٥ سے زائد طلبا نے شاگردیت کی کانفرنس میں شراکت کی۔ اٹرنل کانسیپٹس سیمی ٹپٹ منسٹریز کیساتھ مِل کرساری دُنیا میں مختلف طریقوں سے کام کرتاہے۔ نوجوانوں نے خُدا کے گہرے اور عظیم کام سے متعلق بہت سی گواہیاں دیں۔

مزید تصاویر کیلئے یہاں کلِک کریں