Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

news

برازیل میں فصل کی کٹائی۔۔۔2012

BrazilFriendsاِمپیراٹائز برازیل میں فصل کی کٹائی

اِمپیراٹائز برازیل کے مسیحیوں کیلئے ایک خاص لمحہ۔فصل کی کٹائی کا وقت۔خُدا کے رُوح کا محرَک۔یہ تمام جُملے سیمی ٹِپٹ کے ساتھ مئی کے مہینے میں بشارتی عبادات کیلئے اِستعمال کیئے گئے ہیں۔ٹپٹ نے دوروزہ رات کی عبادات میں رُوحانی بھوکے اور پیاسے دِلوں سے کلام کیا جنہوں نے زِندگی کی روٹی کا منبع ڈھونڈھ لیا۔

ٹپٹ نے نہ صرف اِمپیراٹائز برازیل میں بشارتی عبادات کیں بلکہ میکائیو میں بھی کیں جو الوگو آس کی ریاست کا دار الخلافہ ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ٹپٹ کے پیغام پر رَدِعمل کا اِظہار کیا اور مسیح یسوع کیلئے زِندگی میں اِنقلاب لانے والے فیصلے بھی کیئے۔کلیسیائی رہنمائوں نے ٹپٹ سے درخواست کی اگلے سال پھر تشریف لائیں ۔ایس ٹی ایم نے کرائے پر بسیں لے کر لوگوں کو اُن عبادات میں لانے کیلئے مالی مدد بھی کی۔بہت سے مسیحی گرجا گھر میں دُعا کیلئے ٹھہرے رہے جب کہ اُن کو دوست اور خاندانی اراکین جنہیں یسوع کی ضرورت تھی وُہ بسوں میں واپس جانے کیلئے سوار ہو گئے۔میلوں دُور بسوں پر آنے والے لوگوں نے یسوع مسیح کی پیروی کرنے کیلئے فیصلہ کیا۔

صلاحکاروں کو بسوں میں بڑے لائحہ عمل کے تحت بٹھایا گیا تاکہ جب وُہ بسوں میں جا کر لوگوںکو اُٹھاتے اور واپس لاتے ہیں تو اُن سے اُس دوران بات چیت بھی کی جا سکے۔اگرچہ کلیسیائی رَہنما اِس بڑی فصل کی کٹائی میں معاون تھے تو بھی کام اِتنا وسیع تھا جس کا وُہ تصوَر بھی نہیں کرتے تھے۔

مبشروں کو تیار کیا گیا تاکہ خدمت کا کام اور زیادہ بڑھے

ایک سال پہلے گوئینیا برازیل میں سارے برازیل سے ١٢ مبشر سیمی ٹپٹ کے چوگرد جمع ہوئے۔ مقصد تھا کہ مبشروں کی ایک ایسی نسل اُٹھ کھڑی ہو جو رویا، لائحہ عمل اور خوشخبری کے پیغام کے ساتھ َپنے لوگوں کے پاس لے جائیں۔ٹپٹ نے مبشروں کی رُوحانی اور خاندانی زِندگی پر کلام سُنایااورکہا کہ میں مبشروںکی ایسی پُشت دیکھنا چاہتاہوں جن کا خُدا کے دِل کیساتھ دِل دھڑکتا ہوں اور اُن کی ترجیحات میں ترتیب نظر آئے۔

امریکن مبشر نے برازیلی مشرین کوبشارت کا کام کرنے کیلئے لائحہ عمل اوراُصول بھی سِکھائے۔ہر برازیلی مبشر نے اَپنے آپ کو اِس کام کیلئے وَقف کیا کہ جو لائحہ عمل سیکھا اُس کو آئندہ سال عملی جامہ پہنائیں گے۔اِس دورے پر ٹپٹ برازیل میں کُچھ مبشروں سے مِلے اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اُن مبشروں نے جو کُچھ سیکھا تھا اُس کو کتنے وسیع پیمانے پر آگے بڑھایا اور وُسعت دی تاکہ اور زیادہ مبشر پیدا ہوں۔

BrazilFriendsفبریسیو فریتاس جو مشن اور بشارتی کام کے پاسبان ہیں اور برازیلیا میں ایک بہت بڑے میموریل بیپٹسٹ چرچ میں پاسبانی فرائض سر انجام دے رہے ہیں اُنہوں نے گُزرے سال سیمی ٹپٹ کی پیش کردہ رویا کو لیا۔اُنہوں نے ٩٤ کلیسیائوں کو تربیت دی کہ سارے دارالخلافہ تک مسیح کی خاطر رسائی کرنے کےمنصوبہ میں ہاتھ بٹائیں۔پاسٹر فریتاس کے پاس ١٠٠٠ سے زائد لوگ ہیں جن میں سے ہر ایک نے اَپنے آپ کو وقف کیا ہے کہ اگلے تین ماہ تک ٥ لوگوں کیلئے دُعا کریں گے۔اُنہیں تربیت دی جائے گی کہ اَپنی گواہی سُنائیں اور جون کے مہینے میں اُن لوگوں کو خوشخبری سُنائیں گے۔

پھر جولائی کے اختتام پر یہ ٩٤ کلیسیائیں ایک بشارتی پروگرام کریں گی۔وُہ ہزاروں لوگوں کیلئے دُعا کر رہے ہیں کہ وُہ مسیح کے پاس آئیں۔پاسٹر فریتاس نے اَپنی رویا اور لائحہ عمل کا قومی رہنمائوں سے ذکر کیا۔وُہ اُمید کرتے ہیں کہ جو تربیت اُنہوں نے ایس ٹی ٹیم سے حاصل کی وُہ قومی سطح پر لائحہ عمل ہو گا۔.

الاگوآس کی ریاست کے ایک مبشر بھی اِس رویا کو ایک چھوٹے سے قِصبے میں لے گئے۔اُنہوں نے ایمانداروں کو آپریش اینڈریو کیلئے تربیت دی۔یعنی ایسے ٥ دوستوں یا ساتھ کام کرنے والوں کیلئے یا خاندانی افراد کیلئے جنہوں نے ابھی تک مسیح کو قبول نہیں کیا دُعا کی جائے۔پھر اُنہوں نے کلیسیائوں کو ایک بشارتی تحریک کیلئے جمع کیا جس میں‘‘جیزز مارچ’’بھی شامل تھا اور ایک ایسا بشارتی پروگرام منعقد کیا جس میں خوشخبری سُنائی گئی۔بہت سے لوگوں نے مسیح کو اَپنا نجات دَہندہ قبول کیا۔

ایسے منصوبے بنائے جا رہے ہیں کہ مبشروں کی تربیت ٢٠١٣ تک جاری رہے گی۔وُہ جنہوں نے اِس تربیت کو مکمل کر لیا وُہ اِس سے اَگلی تربیت میں حصہ لیں گے اور ساتھ ہی ساتھ نئے مبشروں کو بھی جماعت میں لایا جائے گا۔ٹپٹ نے کہا‘‘میں یہ دیکھ کر کہ خُدا اِن مبشروں کے ذریعہ سے کیا کر رہا ہے بہت خوش ہوں۔خُدا اِس رویا کے پورا کرنے میں وفادار رہا۔برازیل اور بھارت میں تربیت پانے والے مبشروں کیلئے دُعا کریں اور اُن کے لیئے بھی جو افریقہ میں موسمِ بہار کے دوران تربیت پائیں گے۔

مزید تصاویر کیلئے یہاں کلِک کریں