Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

news

بھارت میں بیداری کیلئے دِل کی پُکار پر ایس ٹی ایم فِلمز کا آغاز کرتا ہے

ُزرے ہفتے سے سیمی ٹپٹ منسٹری ہندوستان میں بیداری کیلئے دِل کی پُکار پر فِلمز پر مبنی ایک سلسلہ شروع کر رہی ہے۔ پروگرام کُچھ ایسے بنایا جا رہا ہے کہ مئی جون میں ٹیلی وژن پر یہ پروگرام دِکھائے جائیں اور توقع کی جاتی ہے کہ تامل ناڈو کی ریاست میں لاکھوں ہا ہندوستانی یہ پروگرام دیکھیں گے۔ایس ٹی ایم نومبر٢٠١٠ سے گُڈ نیوز ٹیلی وژن کیساتھ اِن پروگراموں کو چلانے سےمتعلق بات چیت کر رہی ہے۔

اِن نشریات میں زیادہ تر پیغامات وُہ ہوں گے جو کہ کُوو میں بِلی گراہم کانفرنس سینٹر میں بیداری کیلئے دِل کی پُکار سے متعلق مختلف واعظین نے پیش کیئے۔ایس ٹی ایم توقع کرتی ہے کہ یہ ہفتہ وار پروگرام کئی لاکھ مسیحی لوگ ہندوستان میں دیکھ پائیں گے۔اگرچہ ہندوستانی مسیحی بِلی گراہم تربیتی سینٹر میں آنے سے تو رہے تاہم وُہ ٹیلی وژن کے ذریعہ اِس کانفرنس میں شریک ہو سکیں گے۔اصل پیغامات کا ترجمہ کیا جائے گا اور یوں ناضرین اَپنی قومی زبان میں یہ پیغامات سُن پائینگے۔

پھر ایس ٹی ایم اِس سال نومبر میں چنائی ہندوستان میں ایک پروگرام کرے گی۔ ہم اُمَید کرتے ہیں کہ دِل کی پکار کے واعظین جن میں میں بھی شامل ہوں گا ہندوستان کی مسیحی قیادت میں تعلیمی طور پر یہ خدمت سرانجام دیں گے۔ ایس ٹی ایم یہ بھی پروگرام بنا رہا ہے کہ ایسے مبشروں کو بھی اِس کانفرنس میں آنے کی دعوت دی جائے تاکہ وُہ بھی اِس رویا کو لے سکیں۔کانفرنس کے اختتام پر ڈیو ٹپٹ اور سیمی ٹپٹ نوجوان مبشروں کی تربیت کرنے میں کُچھ وقت گُزاریں گے۔

ٹیلی وژن کے جو ہفتہ وار پروگرام ہوں گے اُن میں میزبانی کے فرائض سیمی ٹپٹ ادا کریں گےتاکہ دِل کی پُکار کانفرنس کے واعظین کے پیغامات پر تھوڑی روشنی ڈال سکیں۔سیمی ٹپٹ اَپنے پیغامات بھی پیش کریں گے جو شخصی بیداری سے متعلق ہوں گے جنہیں‘‘ دوڑ’’ کہا جاتا ہے۔ڈیوڈ ٹپٹ بھی نسل ِ نو کے نوجوان اِیماندارُوںکیلئے پیغامات پیش کریں گے جوزمینی رُوحانیت ’’کہلاتے ہیں۔یہ پروگرام مہینے میں میں ایک بات پیش کیئے جائیں گے۔