Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

devotions
کلام کے ذریعے خدا سے تعلق

اُنیسویں صدی کے آغاز میں مجھے منگولیا میں ایمانداروں کی ایک چھوٹی سی جماعت میں دُعا کے اُصولوں پر جو میری کتاب «دی پریئیر فیکٹر»میں لکھے ہیںسکھانے کیلئے جانے کا اتفاق ہوا۔منگولیا میں جب سے مسیحیت پہنچی ہے وہاں پھرکبھی بھی انجیل کے وسیلے سے رسائی نہیں ہوئی۔عرصہ دراز پہلے مشنری وہاں گئے مگر اُنہیں واپس بھیج دیا گیا۔گزرے دو ہزار سالوں سے وہاں پر کسی نے بھی خدا کی طرف سے نجات کایہ خوبصورت پیغام نہیں سُنا۔

اگرچہ وہاں تعداد کے اعتبار سے زیادہ بدھ مَت کے پیروکار ہیں۔اشتراکیت نے خدا پر ایمان رکھنے والے لوگوں کا صفایا کر دیا۔لیکن جب اس ملک میں آزادی نے پاﺅں رکھنا شروع کیاتو انجیل کیلئے بھی دروازے کھُلنا شِروع ہو گئے۔اس ملک کے ایک بڑے شہر« اُلان باٹر» میں لوگوں کی ایک چھوٹی سی جماعت مسیح پر ایمان لائی۔مجھے کہا گیا کہ وہاں جا کر دُعا سے متعلق سکھاﺅں۔میں نے کئی دِن تک شام کے وقت دُعا کے اُصولوں سے متعلق سکھایا۔ان عبادات کے دوران خدا نے بڑی کثرت سے کام کیا۔اُلان باٹر میں ان عبادات کے اختتام پرمجھے ایک اور شہر درہان جانے کو کہا گیا۔اُس وقت اُس شہر میں مسیحی ایماندار نہیں تھے۔وہاں پریسوع سے متعلق خوشخبری کبھی نہیں سُنائی گئی تھی۔

جب میں وہاں یہ خوشخبری سُنا چُکا کہ خدا کون ہے اور وہ ہماری زندگیوں میں کیا کر سکتا ہے تو ایک بوڑھے شخص نے بڑا اہم سوال پوچھا۔اُس نے یہ جاننے کی خواہش ظاہر کی کہ تمہارا خدا کیسا لگتا ہے؟۔ میں بھی تھوڑا سا سرک گیا کیوںکہ اس طرح کا سوال مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا تھا۔اگر آپ ہوتے تو اس سوال کا جواب کیسے دیتے؟۔یہ اُن مشکل سوالات میں سے ایک تھا جن کے میں نے پہلے بھی کبھی جوابات دیئے۔

بنیادی طور پر میں نے اس بوڑھے شخص سے کہاکہ«اگر آپ واقعی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ خدا کیسا ہے تو پھرآپ کے یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ اُس نے ہمیں ایک کتاب دی ہے جو ہمیں اُس کی فطرت، کردار اور صِفات سے متعلق بتاتی ہے۔یہ کتاب خدا کے مقدّسین کے وسیلہ سے الہام سے لکھی گئی۔وہ تاریخ کے مختلف ادوار میں رہے۔کُچھ تو بادشاہ تھے اور کچھ بالکل عام ماہی گیر تھے۔لیکن سب اُس خدا کو جانتے تھے جو اس کائنات کا خالق ہے۔اُنہوں نے خدا کے کاموں اور گواہیوں سے متعلق لکھا کہ کِس طرح سے خدا نے اُن کی زندگیوں کو یکسر بدل دیا۔اُنہوں نے ہمیں شریعت اور زندگی گزارنے کے اُصول بتائے»۔لگتا تھا کہ میرا جواب اس بوڑھے شخص کیلئے تسلی بخش ہوا ہو گا۔

اگر آپ خدا کو اچھی طرح سے جاننا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک گواہی ہے جو یہ دکھاتی ہے کہ خدا کون ہے اور وہ کیسے کام کرتا ہے۔بائبل مقدّس خدا کے لوگوں کیلئے اُس کا کلام ہے۔اگر ہم واقعی خدا کو جاننا چاہتے ہیں کہ اُس کے ساتھ یگانگت میں کیسے رہا جائے تو پھر ہمیں اُس کے کلام کو پڑھنے، مطالعہ کرنے اور اُس پر غور و خوض کرنے کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنے کی ضرورت ہے۔ خدا کے کلام کے روزانہ اور مسلسل اپنی زندگیوں پر اطلاق کرنے کے چار مقاصد ہیں۔

پولس رسول نے نوجوان تیمتھیس کو لکھا کہ خدا کا کلام ہماری زندگیوں میں کیا کر سکتا ہے۔اُس نے کہا کہ« ہر ایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے تعلیم،الزام، اصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کیلئے ہے تاکہ مردِ خدا کامل بنے اور ہرایک نیک کام کرنے کیلئے تیار ہو جائے۔

( ۲-تیمتھیس ۳: ۱۶)۔پولس بیان کرتا ہے کہ خدا ہماری زندگی میں منفی اور مثبت باتوں کے اعتبار سے کیسے پیش آ تا ہے۔پہلے وہ یہ بتاتاہے کہ خدا کا کلام ہم سے کیا کہتا ہے۔ہم سیکھتے ہیں کہ خدا کون ہے اورہم اُسے کیسے جان سکتے اور اُس کیساتھ چل سکتے ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ بائبل مقدس ہماری زندگی میں ایسی باتوں کے اعتبار سے جو اُسے پسند نہیں الزام دے گی۔بائبل مقدّس ہمارے لئے اختیار اور جوابدہی کے لحاظ سے حتمی معیارر بن جاتی ہے۔خدا نے ہماری زندگی کے چوگرد احاطہ گھیر رکھاہے اور اگر ہم نے اُن حد بندیوں کو پار کر دیا ہوتوپھروہ ہم پر ظاہر کرتا ہے۔

لیکن جب خدا ہمیں یہ بتائے کہ ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو وہ ہماری اصلاح کرتا ہے۔وہ کلامِ مقدس میں ہمیں دِکھاتا ہے کہ ہم کس طرح تحفظ کی حدود تک رسائی کر سکتے ہیںجہاں پرحقیقت میں ہمیں ہونا چاہیئے۔آخر میں خدا ہمیں درست زندگی گزارنے کی طرف رہنمائی کرتا ہے یعنی ایسی راہ جس پرخدا کیساتھ ہمارا مناسب اور درست تعلق قائم ہو۔ہمارا ایسا سوچنا بھی بعید القیاس ہو گا کہ ہم بغیر خدا کو جانے کہ وہ کون ہے ، کیسے کام کرتا ہے اور وہ ہم سے کیا توقع کرتا ہے مسلسل فتحیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔بائبل مقدّس فاتحانہ مسیحی زندگی گزارنے کیلئے رہنما کتاب ہے۔یہ اُس کی طرف سے نقشہ ہے جو ہمیں فتح کی راہ پر لے جاتا ہے۔

جو ماہر کھِلاڑی ہے اُس کے پاس جیتنے کیلئے ہمیشہ کوئی نہ کوئی منصوبہ اور لائحہ عمل ہوتا ہے۔فتحمند زندگی کیلئے خدا نے ہمیں اپنا لائحہ عمل بخشا ہے اوریہ لائحہ عمل ایک انتہائی پرانی کتاب بائبل مقدّس میں ہمیں ملتا ہے۔اگر آپ زندگی کی اس دوڑ میں جیتنا چاہتے ہیں تو پھر یہ کتاب یعنی بائبل مقدّس پڑھیں جو ہر زمانے کیلئے ہے۔یہ کلامِ خدا ہے۔راستبازی میں تربیت اور زندگی گزارنے کیلئے خدا کی طرف سے الٰہی لائحہ عمل کے طور پرہدایات کیلئے یہ اُس کی طرف سے رہنما کتاب ہے۔مگر سب سے بڑھ کریہ کہ کتاب ہذا واضح طور پر یہ بیان کرتی ہے کہ خدا کیسا ہے؟۔اسے پڑھیئے اور فتحیابی سے ہمکنار ہو جائیے۔