Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

devotions
اُس کے نام میں فتح

سالِ نَو سر پر ہے۔میرے دِل کی پکار یہ ہے کہ کاش کہ ہم میں سے ہر کوئی مسیح کوا وراُس کی فتح کواس طو پر جانے کہ جیسے پہلے کبھی نہیں جانا۔میرادِل مسیح کو جاننے اور اُس کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے کیلئے بیتا ب ہے۔اس لئے ہر ہفتے میں خدا کے نام سے متعلق لکھوں گا۔اُس کے نام میں ہمیں فتح مِلتی ہے۔اُس کے نام میں ہم بادشاہیوں کو مفتوح کر سکتے ہیں۔اُسی کے نام سے ہم اپنی کمزوریوں پہ فاتح ہو سکتے ہیں۔اُسی کے نام سے ہمیں اپنی دُعاﺅں کے جواب کا یقین ہو سکتا ہے۔

قدیم عبرانی دور میں کسی کا نام اُس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا تھا۔اِسی لئے خدا کا نام اُن لوگوں کیلئے نہایت ہی اہمیت کا حامل تھا۔جب موسیٰ نے مدیان کے صحرا میں خدا سے ملاقات کی توخدا نے اُسے حکم دیا کہ واپس جا کر مِصر کی غلامی سے اپنے لوگوں کو چھڑا۔خدا کے حضور موسیٰ کا پہلا جواب یہ تھا«اگر میں اسرائیلیوں کے پاس جا کر اُنہیں کہوں کہ تمہارے باپ دادا کے خدا نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے اور وہ مجھ سے پوچھیں کہ اُس کا نام کیا ہے تو میں اُن کو کیا جواب دوں»؟(خروج ۳: ۱۳)۔

بعد میں موسیٰ کو خدا کی طرف سے شریعت بھی ملنا تھی۔شریعت میں جو اُسے احکامِ عشرہ دیئے گئے اُن میںسے ایک کا تعلق خدا کے نام سے تھا۔جب اُس نے کہا«تُو خداوند اپنے خدا کا نام بے فائدہ نہ لینا کیونکہ جو اُس کا نام بے فائدہ لیتا ہے خداوند اُسے بے گناہ نہ ٹھہرائے گا»(خروج ۲۰: ۷) تو خدا کی شریعت بڑی واضح تھی۔خدا کے لوگوں کیلئے خدا کے نام کو جاننا اور اُس کی عِزت کرنا نہایت ضروری تھا۔ کیونکہ اس کے نام کی وجہ سے ہی تو ہم جانتے ہیں کہ خدا کون ہے اور وہ کیسے کام کرتا ہے۔

بائبل مقدّس میں خدا کے کئی نام بیان ہوئے ہیں۔اُن میں سے ہر ایک خدا کے کردار کے ایک اہم پہلو کو بیان کرتا ہے۔اسی لئے خدا کے نام میں فتح ہے۔جب ہم خدا کو خالق کی حیثیت سے جاننے لگتے ہیں تو جو کام اُس نے ہمیں دیئے ہیں اُن میں ہم بھی «تخلیقی» ہو جاتے ہیں۔جب ہم اُسے یہواہ یری (خدا جو مہیا کرتا ہے) کے طور پر جان لیتے ہیں تو پھر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہماری تمام ضروریات کو پورا کرنے والا وہی ہے۔جب ہم اُسے خدائے عظیم«میں ہوں» کے طور پر جان لیتے ہیں تو پھر ہم بھی اُس کی فتح کا تجربہ کرتے ہیں جو ہمیں ہر وقت حاصل ہے۔

جب ہم اُس کے نام کو پکارتے ہیں تو وہ ہمیں آزاد کرتا ہے اور جب ہم اُس کے نام کا استعمال کرتے ہیں تو زندگیا ں تبدیل ہو جاتی ہیں۔اُس کے نام سے متعلق بڑی اہم اور خاص بات ہے۔خدا کے ان صفاتی ناموں کے مطالعے سے آپ کو یہ علم ہو جائے گا کہ وہ کون ہے اور آپ کی زندگی میں کیا کرنا چاہتا ہے۔یسوع کے نام میں قدرت اور فتح پائی جاتی ہے۔اُس کے نام کے سبب سے دِلوں کو شِفا مِلتی ہے۔

کِسی دِن ہر ایک گھٹنا اس عظیم نام کے آگے جھکے گا۔یہ نام سب ناموں سے افضل اور اعلیٰ ہے۔اُس کے نام سے بدروحیں بھاگ جاتیں، لنگڑے چلتے، اندھے دیکھتے، مُردے زندہ ہوتے، کمزور مضبوط ہوتے اور زندگیاں بحال ہوتی ہیں۔شریر سیاستدانوں نے اُس کے نام کے استعمال پر پابندی لگائی لیکن اُن کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں۔فلاسفروں نے اُس کے نام کا مضحکہ اُڑایا۔اُن کے نام لوگوں کے دِلوں پر سے مَٹ گئے مگر خدا کے نام کی دُنیا بھر میں تعظیم کی جاتی ہے۔یہ خدا کا نام ہے جو یسوع کا ہے جس کے وسیلے سے ہمیں فتح مِلتی ہے۔آپ اپنے دِل سے خدا کے نام کا مطالعہ کریں تو آپ جانیں گے کہ وہ کون ہے۔اُس کا نام عظیم ہے۔