Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

devotions
خالق خدا

۔«کیا تُو نہیں جانتا؟کیاتُو نے نہیں سُنا؟کہ خدا وند خدای ابدی و تمام زمین کا خالق تھکتا نہیں اور ماندہ نہیں ہوتا؟اُس کی حکمت ادراک سے باہر ہے» (یسعیاہ۴۰:۲۸)۔

خدا عظیم اور قدرت والا خدا ہے وہ اُس سب کا جو کُچھ موجود ہے اور جو موجود ہو گا سب کا خالق ہے۔وہ خالق ہے۔اُس کے بغیر نہ تو کوئی چیز پیدا ہوئی اور نہ ہی ہو گی۔لیکن وہ صرف ایک قدرت والا خدہی نہیں بلکہ وہ اچھا خدا ہے۔بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ وہ اپنی بھلائی میں کامل ہے۔کائنات کی تخلیق کے وقت بائبل مقدّس بیان کرتی ہے«اور خدا نے سب پر جو اُس نے بنایاتھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔ اور شام ہوئی اور صبح ہوئی سو چھٹا دِن ہوا»(پیدائش ۱: ۳۱)۔ اُس کی ساری تخلیق اچھی تھی کیونکہ اُس کا بنانے والا اچھا تھا۔

لیکن آپ کے فتح میں چلنے سے اس کا کیا تعلق ہے؟۔سارا تعلق ہی اس سے ہے۔جب آپ سمجھ جاتے ہیں کہ جو خدا نے پیدا کیا وہ اچھا ہے تو پھر آپ جانیں گے کہ جب اُس نے آپ کو بنایا تو اُس وقت بھی اُس نے کہا«اچھا ہے»۔زبور نویس نے کہا«میں تیرا شکر کروںگا کیونکہ میں عجیب و غریب طور سے بنا ہوں۔تیرے کام حیرت انگیز ہیں۔ میرا دِل اُسے خوب جانتا ہے»(زبور ۱۳۹: ۱۴)۔ایتھل واٹرزپرانے زمانے کا ایک معروف گلوکار گایا کرتا تھا«خدا گندنہیں بناتا»۔یہ بات کِتنی سچ ہے۔

شاید آپ محسوس کرتے ہوں کہ میری زندگی میں کوئی کمی رہ گئی ہے۔ہو سکتا ہے کہ آپ سوچ رہے ہوں کہ آپ کی زندگی خراب ہو گئی اور آپ کیلئے مزید کوئی اُمید نہیں ہے۔ہو سکتا ہے کہ آپ کا دِل یہ کہہ رہا ہو«اگرمیرے والدین کوئی اورہوتے تو میں ضرور فاتح ہو سکتا تھا، اگر میرے حالات بہتر ہوتے ۔اگر یہ ہوتا، اگر صرف یہ ہوتا ،اور اگر صرف وہ ہوتا»۔یہ بات سچ ہو سکتی ہے کہ شاید آپ کے حالات انتہائی مشکل ترین ہوں۔لیکن خدا ہی خالق ہے۔اُس نے آپ کو بنایا ہے اور اُس نے کوئی غلطی نہیں کی۔اکثر وہ لوگ جوزندگی میںمشکل حالات سے دوچار ہوتے ہیںوہ معاشرے میں ایک بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جس شخص نے مسیح تک لانے میں میری رہنمائی کہ وہ انتہائی مشکل حالات میں پیدا ہوا۔ابھی وہ چند ہفتوں کا ہی تھا تو اُس کی ماں نے اُسے کِسی کو دے دیا۔کبھی وہ کِسی کے خاندان میں اور کبھی وہ کِس کے خاندان میں ہوتا تھا۔لیکن اس سے یہ حقیقت بدل نہیں گئی کہ خدا نے اُسے نہیں بنایا تھا اور وہ «عجیب و غریب » طریقے سے پیدا نہیں ہوا تھا۔آخر میں وہ ایک ایسے پاسبان کے گھر آیا جِس نے اُسے وہ عملی راہ دِکھائی اور بتایا کہ خدا تُم سے پیار کرتا ہے اور تیری زندگی میں اُس کا خاص منصوبہ ہے۔جب اُس نے اس بھلے خدا سے متعلق جانا اور سُنا جس نے وہی پیدا کیا جو اچھا تھا تو اُس نے اپنے زندگی کا مقصد اور اُس کے معنیٰ پائے۔

میرا شخصی خیا ل یہ ہے کہ انسان سب سے بڑا مبلّغ اور مبشّر ہے۔«پھینکا ہوا بچہ»خدا کی بادشاہی میں کثرت سے استعمال ہوا۔مجھے مسیح تک لانے میں خدا کے ہاتھ میں وہ اوزار کی مانند تھا اور میں اس بات کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔چونکہ اُس شخص کی زندگی نے مجھ پر بہت گہرا اثر چھوڑا جِس کی وجہ سے کئی ہزار لوگ اب میرے وسیلے سے مسیح کے پاس آئے۔ایتھل واٹرزنے صحیح کہا تھا کہ «خدا گندنہیں بناتا»۔

خدا خالق ہے۔یہ اُس کا نام ہے کیونکہ یہی تو وہ ہے۔اسی خدا نے ہر ایک چیز خلق کی اور جو کُچھ بھی اُس نے خلق کیا اچھا ہے۔اُس نے آپ کو بنایا اور بڑا زبردست کارنامہ سر انجام دیا۔مسیح میں آپ کا جو مقام ہے اُسے قبول کریں اور اُسے موقع دیں کہ وہ آپ کو اپنے جلال کیلئے استعمال فرمائے۔آپ لاثانی ہیں۔آپ اُس کی تخلیق ہیں۔اُس پر بھروسہ کریں تو فتح آپ کے قدم چومے گی۔