Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

devotions
مکمل سچائی

جب تیس برس پیشتر میں نے مسیح کو جانا تو میں چاہتاتھا کہ میرے سب دوست اُس اطمینان کو جلد جانیں جو مجھے حاصل ہے ۔میرے کُچھ دوست حال ہی میں ویتنام سے اپنے ذہن خراب کر کے واپس لوٹے تھے جبکہ کُچھ ایسے تھے جو روحانی طور پر لنگڑے تھے اور کُچھ تو ایسے تھے جو واپس لوٹے ہی نہیں ہیں۔یہ کافی مشکل وقت تھا۔میرے بہت سے ہمخدمت لوگ بھی بائبل مقدّس کی اقدار اور روایات کو خیر باد کہہ رہے تھے جن کی بُنیادوں پر امریکہ قائم ہوا تھا۔ان میں سے کُچھ دہریئے ہو گئے تھے۔اگرمیں خدا کے کلام کی سچائیوں سے نابلد ہوتا تو میں بھی اُسی کشتی کا سوار ہوتا۔

جب میں مسیح پر ایمان لا کر اُس تجربے سے گُزرا جس نے میری زندگی بدل ڈالی تو میں نے دیکھا کہ یونیورسٹی کے کُچھ پروفیسرز کے ذریعے میرے عقائد تبدیل ہو رہے ہیں۔یوں لگتا تھا کہ اُن میں سے ایک ایسا تھا جس کی یہی ذمہ داری ہے کہ وہ ثابت کرے کہ وہ بائبل مقدّس اور مسیحی ایمان غلط ہے۔وہ ہر روز بائبل مقدّس سے کوئی نہ کوئی حوالہ دیتا اور مسیحیوں کا مضحکہ اُڑاتا۔باقی سارا دِن میں لائبریری میں گُھسا رہتا اور پروفیسر کے اُس بیان پر تحقیق کرتا رہتا تھا۔میں نے ہر بار محسوس کیا کہ جب بھی اُس نے کوئی تنقیدی بات کی تو اُس نے بائبل مقدّس کے متن کے سیاق و سباق یا پسِ منظر کی کوئی پرواہ نہیں کی یا اپنا اُلّو سیدھا کرنے کیلئے بائبل مقدّس کے معنیٰ کو بِگاڑ ڈالا۔

میں ایک نومرید تھا اور سچائی کو جاننا چاہتا تھا۔جتنا زیادہ مجھے چیلنج کیا جاتا اُتنا ہی جلدی میں اس نتیجے پر پہنچتا کہ بائبل مقدّس خدا کا سچّا کلام ہے۔اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔یہ تواریخی طور پر بھی درست ہے۔متن کے اعتبار سے ملہم کلام اور اخلاقیات کی سچّی تعلیمات دیتی ہے۔ اس کے اُصولوں میں یہ قابلیت پائی جاتی ہے جو معاشرتی نسلی اور زباندانی کی رکاوٹوں سے کہیں زیادہ بالا تر ہیں۔بائبل مقدّس انسانی دِل کی گہری ضروریات کو پورا کرتی ہے۔میں اس بات کا گواہ ہوں کہ اس کے ذریعے ازدواجی رِشتے پھر سے بحال ہوئے، ٹوٹے ہوئے دِلوں پر مرہم کا سبب ہوئی اور کلامِ خدا کی قدرت کے وسیلے سے اخلاقی طور پر ہم بہتر سے بہتر ہو گئے۔میں نے ایشیائی، افریقی، آسٹریلوی اور شمالی و جنوبی امریکی لوگوں کو دیکھا کہ اُنہیں ایک ایسی چٹان مِل گئی جس کے وسیلہ سے اُن کی زندگیاں کلامِ مقدّس کی بنیادوں پر قائم ہوئیں۔

کئی سو سال پہلے زبور نویس نے کہا«تیرا کلام سچائی ہے»۔اُس کا یہ بیان اکیسویں صدی کے آغاز میں بھی بالکل ویسی ہی قدرت رکھتا ہے جیسی کہ وہ اُس وقت رکھتا تھا۔شاید کوئی آپ سے کہے کہ ہر ایک بات کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے اور جب تک آپ ایمان رکھتے ہیں ٹھیک ہے اور اس سے کُچھ بھی نہیں ہوتا۔لیکن میں چاہتا ہوںکہ آپ جانیں کہ ایک ایسی کتاب ہے جس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ آپ کا ایمان کیا ہے۔معاشروں اور انسانی رِشتوں کے قیام کی بنیاد یقین پر ہونا چاہیئے اور یہ یقین سچائی پرمبنی ہو سکتا ہے۔آج کیوں نہ آپ اپنی بائبل مقدّس کھولیں اور اپنے لئے یقینی سچائی کو بھانپ لیں۔