Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

devotions
شِکاگو شِکاگو

اکثر اوقات مجھ سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں عالمی سطح کے دورے کیسے اور کیوں کرتا ہوں۔اس سب کُچھ کا آغاز اس بات سے ہوتا ہے جب کئی سال پیشتر شِکاگو کے ایک انتہائی جرائم زدہ عِلاقے میں میں اور میری بیوی ٹیکس رہتے تھے اورہم اُس بڑے شہر کی سڑکوں پر نوجوانوں میں خدمت کرتے تھے۔ہر صبح ہم گروہ کی صورت میںمل کر دُعا میں وقت گزارتے تھے۔ہم ہر ہفتے ایک مختلف ملک کا نام لے کر اُس کیلئے دُعا کیا کرتے تھے۔

ایک صبح ہم جرمنی کیلئے دُعا کر رہے تھے۔دُعا کے دوران خدا نے میرے اور میرے ایک ہمخدمت ساتھی کے دِل کو اُس ملک کیلئے توڑا۔اُس شام ہم رات گئے تک دُعاکرتے رہے۔ہم دونوں نے محسوس کیا کہ خدا ہماری رہنمائی کرتا ہے کہ ہم جرمنی میں جا کر انجیل کی منادی کریں۔لیکن ہمارے لئے کئی مسائل تھے۔اول یہ کہ ہمیں جرمنی کی زبان نہیں آتی تھی۔دوسری بات یہ کہ ہم جرمنی میں کِسی کو نہیں جانتے تھے اور تیسری بات یہ کہ وہاں پہنچنے کیلئے ہمارے پاس کوئی پیسہ بھی نہیں تھا۔ہمارے پاس ٹوٹے ہوئے دِلوں اور خدا کے تخت تک رسائی کے علاوہ اور کُچھ نہ تھا۔

ہم نے ساری رات دُعا کی اور مجھے یاد ہے کہ جرمنی میں انگریزی بولنے والے پاسبانوں کی میرے پاس ایک فہرست اور اُن کے فون نمبرز بھی تھے۔میں نے ایک پاسبان کا اور پھر اُس کے نیچے لکھا ہوا دوسرے پاسبان کا نام چُنا۔اُس پاسبان نے میرے بارے میںکبھی نہیں سُنا تھا اور وہ کچھ خاص حوصلہ مند نہ ہوا۔تاہم دو ہفتے بعد ابھی مجھے ٹیلی فون پر بات کئے زیاد ہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ مجھے اُ سکی طرف سے ایک خط موصول ہوا۔اس پاسبان نے شکاگو میں ہماری خدمت سے متعلق پڑھا تھا۔خدا نے اُس کے دِل کو چھوااور اُس نے مجھے دعوت دی کہ میں جرمنی میں ایک پاسبانوں کی کانفرنس میں پیغام پیش کروں۔

خدا نے ہماری دُعاﺅں کا جواب دیا اور اُس نے ہمارے لئے سارے جرمنی میں پیغام سُنانے کیلئے دروازے کھولے۔ابھی صرف ایک ہی مسئلہ باقی تھا اور وہ یہ کہ جرمنی جانے کیلئے ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا۔بعد میں ایک اسکول کا اُستاد ہمارے دفتر آیا جو مجھ سے بات کرنا چاہتا تھا۔وہ بھی خدا کیساتھ وقت گزارتا تھا کہ جب خدانے اُس کے دِل سے کلام کیا۔وہ اپنا پیسہ جمع کر رہا تھا اور خدا نے اُس کی رہنمائی کی کہ وہ پیسہ بنک سے نکال کر ہمیں دے۔میں یقین نہیں کر پا رہا تھا۔

میں نے ایک بہت بڑا سبق سیکھا۔ہم اپنی ضروریات کیلئے خدا پر بھروسہ کرسکتے ہیں اورخاص کر اُس وقت جب ہم جانتے ہوں کہ ہم خدا کی مرضی کر رہے ہیں۔یہ بات بہت حیران کُن ہے کہ بتیس برس ہو گئے کہ ہم نے لاکھوں لوگوں کو مسیح کے پاس آتے دیکھا۔میں یہ بات کبھی نہیں بھولوں گا کہ اس سب کُچھ کا آغاز ایک دُعائیہ میٹنگ کے ذریعے ہوا۔خدا کے ساتھ وقت گزاریں تو پھر آپ وہ محسوس کرنے لگیں گے جو وہ محسوس کرتا ہے اور وہ کریں گے جس کا وہ آرزو مند ہے۔کیوں نہ آج آپ خدا کے ساتھ کُچھ وقت گزاریں اور اُسے موقع دیں کہ وہ اس کھوئی ہوئی دُنیا کیلئے آپ کا دِل توڑے۔