Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

devotions
ایمان سے کی جانے والی دُعا

ایک جرنلِسٹ نے مجھ سے سوال کیا کہ جناب آپ کا کیا خیال ہے کہ« کیا ہمارا ملک کِسی لعنت کے ماتحت ہے؟» سٹیلن ریگائم کے ایّام میں اُس کے ملک سائبیریا کا شہر غلاموں کی انتھک محنت پر تعمیر ہوا تھا۔جن سڑکوں پر وہ سفر کرتے تھے وہ بھی غلاموں کی محنت سے ہی تعمیر ہوئی تھیں۔جن گھروں میں وہ سوتے اور کھاتے تھے وہ بھی غلاموں کی محنت سے ہی تعمیر ہوئے تھے۔لوگوں کو اُن کے ایمان کی وجہ سے قید خانہ بھیج دیا جاتاجن میں سے بہت سے لوگ سائبیریا کے اس شہر نارِلسک کی تعمیر میں مر بھی گئے۔

جب میں اُس شہر کے ایک اسٹیڈیم میں منادی کرنے کیلئے گیا تو وہاں صرف مُٹھی بھر ہی مسیحی لوگ تھے۔جس وجہ سے ہم نے رومانیہ کے ایک شہر اوریدیہ سے بائبل اسکول کے کُچھ طلباءکو وہاں بھیجا کہ اس بشارتی پروگرام کیلئے تیاری کریں اور اس بشارتی عبادت کے بعد نئے مسیحیوں کیساتھ مل کر کام کریں۔

میرے وہاں پہنچنے سے ایک ہفتہ پہلے یہ طلباءوہاں گئے اور شہر کے ہر گھر کا وِزٹ کیا اور دعوت دی کہ لوگ اس بشارتی پروگرام میں آئیں اور خوشخبری پر مبنی ایک پمفلٹ بھی وہاں چھوڑا۔اس کے نتیجے میں اس بشارتی میٹنگ میں اتنے زیادہ لوگ آئے اس سے قبل کبھی نہیں آئے تھے۔جو کُچھ میں نے وہاں تجربہ کیااُس کی طرح میں نے شاید ہی کہیں دیکھا ۔جب میں نے لوگوں کو دعوت دی کہ وہ مسیح کو قبول کریں اور اُس کی پیروی کریں تو اُس اسٹیڈیم سے ۹۵ فیصد لوگوں نے مسیح کو قبول کیا۔یہ انتہائی پُر مسرّت موقع تھا۔

عبادت کے اختتام پرجب جرنلسٹ نے اپنا سوال پوچھا تو میں نے جواباً کہا«نہیں! میں نہیں سمجھتا کہ آپ کا شہر کِسی لعنت کے تحت ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ شہر برکت کے سائے تلے ہے۔میرا دِل کہتا ہے کہ بہت سے محنت کرنے والے لوگ اِن کمروں میں رہے ،کام کیا اورپھر مر گئے وہ مسیحی تھے۔اور اُنہوں نے اس دِن کیلئے دُعا کی۔میں سمجھتا ہوں کہ اُنہوں نے یہ دُعا کی کہ ایک ایسا دن آئے کہ وہ لوگ جو ان سڑکوں پر چلیں اور ان گھروں میں رہیں اُنہیں خوشخبری مِلے۔آج وہ دِن آ گیا ہے۔لہٰذا یہ شہر برکت یافتہ ہے»۔

جو بات میں نہیں جانتا تھا اور کہہ بھی نہیں پایا وہ یہ تھی کہ بائبل کالج کے ان بہت سے طلباءکے والدین سائبیریا کے قید خانوں میں ہی مر گئے۔اُنہوں نے کبھی برکت نہیں دیکھی، اپنی دُعاﺅں کے جوابات نہیں پائے لیکن اب اُن کے نواسے اور پوتے تھے جو مسیح یسوع کا پیغام لے کر پہلی دفعہ سائبیریا کے اس شہر میں آئے تھے۔ہو سکتا ہے کہ آپ نے دُعا کی ہو اور دیکھا ہو کہ آسمان آپ کیلئے بند ہو گیا ہے۔اس بات کو یاد رکھیں کہ بائبل مقدّس فرماتی ہے کہ «ایمان اُمّیدکی ہوئی چیزوں کا اعتماد اور اندیکھی چیزوں کا ثبوت ہے»۔ہو سکتا ہے کہ آپ ابھی اپنی دُعا کا جواب نہ پائیں لیکن آپ کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ وہ اپنی مرضی پوری کریگا۔