Hide Button

سیمی ٹِپٹ منشٹریز مندرجہ ذیل زبانوں میں مواد مہیا کرتی ہے:۔

English  |  中文  |  فارسی(Farsi)  |  हिन्दी(Hindi)

Português  |  ਪੰਜਾਬੀ(Punjabi)  |  Român

Русский  |  Español  |  தமிழ்(Tamil)  |  اردو(Urdu)

devotions
بھید کی باتیں

ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی دُعائیہ تحریک شمالی امریکہ میں چل رہی ہے۔لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اس کی کیا وجہ ہے کہ اخلاقی اور رُوحانی حالات بد تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ایک وجہ شاید ہمارے دِل کی چھپی ہوئی باتیں ہو سکتی ہیں۔دُعا خدا کے ساتھ میل مِلاپ ہے۔زیادہ موثر دُعا کیلئے خدا کیساتھ آپ کی رفاقت میں کوئی دوسری چیز جگہ نہ لے۔

پرانے رُوس کے زوال کے فوراً بعدمیں نے یوکرائن کے پانچ شہروں میں شہر بہ شہر بشارتی پروگرام کئے۔ان پروگراموں میں ہمیں بارش کا سامنا کرنا پڑا۔سارا سارا دِن بارش ہوتی رہتی اور ہم دُعا کرتے رہتے کہ خدا بارش کو تھام لے تاکہ لوگ اس اسٹیڈیم میں آ کر خوشخبری کا کلام سُن سکیں۔خدا اس بات کا پابند نہیں تھا کہ وہ بارش کو بند کرے لیکن اُس نے اپنے فضل میں ہماری درخواست قبول کی۔ بشارتی میٹنگ کے آغاز سے ایک گھنٹہ پہلے خدا نے سب شہروں میں بارش کو روک لیا۔یہ بات بہت ہی حوصلہ افزا اور حیران کُن تھی کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے خوشخبری کا کلام سُنااور قبول بھی کیا۔

اسی طرح سارے یوکرائن اورُ ومانیہ میں دورانِ سفر مجھے انتہائی خوبصورت قالین نہایت ہی کم قیمت میں ملے۔یوں میں نے ایک یوکرائن میں اور دوسرا رُومانیہ میں خریدا۔تاہم جب میں نے رُومانیہ کی سرحد چھوڑنے کی کوشش کی توایک سپاہی نے کہا کہ آپ یوکرائن کا قالین توباہر لے جا سکتے ہیں لیکن رُومانیہ والا قالین نہیں لے جا سکتے۔ایک دوست نے کہا«سیمی! ہم ان قالینوں کے پیچھے لگے ہوئے ٹیگ تبدیل کر سکتے ہیں اور یوں وہ فرق معلوم نہیں کر پائے گا۔پھر آپ رُومانیہ والی قالین اپنے ساتھ لے جائیں اور یوکرائن والی ادھر ہی رہنے دیجئے»۔مجھے یہ اقرار کرنا ہے کہ میں یہ مشورہ قبول کرنے کیلئے تیار ہو گیا۔

اتنی دیر میں ایک دوسرے دوست نے کہا«سیمی! میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹھیک ہی کہتا ہے۔آپ رومانیہ کا بنا ہوا قالین ملک سے باہر لے جا سکتے ہیں لیکن اگلی دفعہ جب آپ خدا سے کہیں گے کہ بارش روک لے تو وہ نہیں روکے گا»۔اس بات سے میرے دِل پر چوٹ لگی۔میں تیار ہو گیا تھا کہ ایک چھوٹے سے قالین کے پرانے ٹُکڑے کیلئے خدا کیساتھ اپنے رِشتے کا سودا کر لوں۔یہ کیسا المیہ رہا ہو گا! شاید یہی وجہ ہے کہ خدا نے آپ کی کُچھ دُعاﺅں کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔ممکن ہے کہ آپ کے دِل کے چھپے ہوئے خانے میں کِسی قالین کا چھوٹا سا پرانا ٹُکڑا ہو۔خدا کے حضور اس کا اقرار کریں اور اس سے اپنا دامن چُھڑا لیں۔یعقوب کے خط میں لکھا ہے«راستباز کی دُعا کے اثر سے بہت کُچھ ہو سکتا ہے»(یعقوب ۵: ۱۶)۔اگر آپ اپنی دُعا میں قوّت و قدرت دیکھنا چاہتے ہیں تو پھرضروری ہے کہ اپنے دِل کے چھپے مقامات کو صاف کریں۔